بجلی مزید 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، اقتصادی کمیٹی نے منظوری دیدی

پاکستان خبریں خبریں

بجلی مزید 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، اقتصادی کمیٹی نے منظوری دیدی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 23 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، بجلی کے ریٹ 11 پیسے فی یونٹ بڑھا دیئے جائیں گے، اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1365 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت ہوا جس میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کا اطلاق 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پر نہیں ہوگا۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ بجلی صنعتی صارفین کے لیے مہنگی کی گئی ہے۔ ای سی سی نے کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1365 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ ای سی سی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ 18 کھرب 60 ارب 89 کروڑ واجب الادا قرضوں کو گرانٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 6 ارب روپے کی سبسڈی کی رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے استعمال کرنے کے طریقہ کار پر بھی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دے دی - ایکسپریس اردوحکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دے دی - ایکسپریس اردو300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے دو کروڑ گھریلوصارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا
مزید پڑھ »

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمیسونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمیمقامی مارکیٹ میں فی تولہ 250 روپے کمی...;
مزید پڑھ »

ٹماٹر کے چھلکے سے بجلی بنانے والی ٹی شرٹ تیار - ایکسپریس اردوٹماٹر کے چھلکے سے بجلی بنانے والی ٹی شرٹ تیار - ایکسپریس اردویہ پہلا موقع ہے جب نرم کپڑے کو تھرمو الیکٹرک ایفیکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا گیا ہے
مزید پڑھ »

امریکا:طیارہ بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیاامریکا:طیارہ بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیاخوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »

لاہور کے شادی ہالز میں بجلی چوری اور گھریلو کنکشن استعمال کرنے کا انکشاف - ایکسپریس اردولاہور کے شادی ہالز میں بجلی چوری اور گھریلو کنکشن استعمال کرنے کا انکشاف - ایکسپریس اردولاہور کے شادی ہالز میں بجلی چوری اور گھریلو کنکشن استعمال کرنے کا انکشاف -
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 04:48:20