وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو اضافہ کیا گیا ہے تاہم نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنےکی کوئی گارنٹی نہیں۔
حکومت نے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر لاد دیا ہے اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو پیس کر رکھ دیا ہے۔
50 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں تاہم سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپےکمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ماہانہ انکم ٹیکس 1250 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔ سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 15 فیصدکر دیا گیا ہے۔ ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپے تک تنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔
سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25 فیصد عائدکیا گیا ہے۔ ماہانہ 2 لاکھ67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان کا انکم ٹیکس 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 30 فیصد عائد کیا گیا ہے۔ ماہانہ 3 لاکھ 41 ہزار 667 تک تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کا ٹیکس 47 ہزار 408 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 333 روپے ماہانہ ہوگیا ہے۔آپ کی تنخواہ سےکتنا ٹیکس کٹےگا؟انکم ٹیکس کیلکولیٹر سے خود حساب لگائیں
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا غیرنتیجہ خیز اختتامتنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر نئے انکم ٹیکس ریٹس کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا
مزید پڑھ »
عوام ہو جائیں ہوشیار، بجٹ ہے تیار، 7 ہزار اشیا پر اضافی سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہآئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ہدف رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
شادی ہالز پر کتنا ٹیکس فکس کیا گیا؟پشاور: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے شادی ہالز پر ٹیکس فکس کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے ایف بی آر کی ایک اور بجٹ تجویز مسترد کردیاسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ 25-2024 میں بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 سے بڑھا کر 0.
مزید پڑھ »
تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویزپر وزیراعظم نے ...اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز کی منظوری ملتوی کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے یہ تجویز آئی ایم ایف کے مطالبے پر دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کے لیے ٹیکس تجاویز کے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر...
مزید پڑھ »
بجٹ میں جی ایس ٹی شرح ایک فیصد بڑھانے اور تمام شعبوں کو معیاری شرح پر لانے پر غورآئی ایم ایف نے زیادہ آمدنی والے طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کا مشورہ دیا ہے
مزید پڑھ »