برطانیہ میں شدید برف باری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے، ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے اور پروازیں متاثر ہوئیں۔
حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، فوٹو: فائل برطانیہ میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے، ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے، پرواز یں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برمنگھم اور لیڈز بریڈ فورڈ ائیرپورٹس کے رن وے شدید برفباری کے سبب بند ہوگئے، لیورپول ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے، صفائی کے بعد رن وے کو کھول دیا گیا تاہم پرواز وں میں تاخیر ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے علاقے لاخ گلاسکارنوچ میں
رات کو درجہ حرارت منفی 11 تک گرا۔ لندن میں گزشتہ شب گرنے والی برف بارش کے سبب جم نہ سکی۔ ناردرن آئرلینڈ میں 28 ہزار اور انگلینڈ میں سیکڑوں گھروں کی بجلی چلی گئی۔ لندن کے واٹر لو اسٹیشن سے درجنوں ٹرینیں بجلی میں خلل کے سبب منسوخ ہوگئیں۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی انگلینڈ میں آج 25 سینٹی میٹر تک برف گر سکتے ہیں۔ دیگر علاقوں میں شدید برفباری، بارش، پھسلن اور سیلاب کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
برف باری برطانیہ زندگی پرواز بجلی حکومت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چترال اور وادی تیراہ میں برف باری کی شدتچترال اور وادی تیراہ میں برف باری کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھ »
چترال میں بارشوں اور برف باری کی وجہ سے سردی میں اضافہچترال میں شدید خشک موسم کے بعد بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور سوختنی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
چترال میں بارشوں اور برف باری کی شدت بڑھنے سے سوختنی لکڑی کی قیمت میں اضافہچترال شہر اور مضافات میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ لواری ٹنل پر 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ کالاش ویلیز، لٹکوہ کے علاقے گرم چشمہ، بگوشٹ ٫،پیرا بیگ ، نارکوریت ،ژیتور، مڈکلشٹ ٫ گولین وغیرہ جیسے مقامات پر برفباری مسلسل ہو رہی ہے۔ چترال میں شدید خشک موسم کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ بارشیں اور برفباری کا آغاز ہوا ہے، جس کے سبب سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش اور برفباری سے سوختنی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی اور اس کی منہ مانگی قیمت پر فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
مزید پڑھ »
بارش اور برف باری کی پیش گوئی، fog کی وجہ سے دید کم ہو جائے گیميت ڈیپارٹمنٹ نے رات کو مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے fog کے प्रभाव کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں پارہ مزید گر گیا، کل سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکانصوبہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برف باری کی توقع ہے
مزید پڑھ »
مہم فوگی کی وجہ سے پبلک ٹریفک بند، گھریلو رکھیںpunjab اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں شدید فوگی نے روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے اور موڑوں پر ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھ »