برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ARYNewsUrdu coronavirus
تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادے چارلس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، شہزادہ چارلس میں کرونا کی علامات تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد برطانوی شہزادے چارلس کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہزادہ چارلس ملکہ الزبتھ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور ان کی عمر 71 برس ہے۔ کلیئرنس ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس کو چند دن سے معمولی علامات تھیں، تاہم وہ گھر سے معمول کے کام کر رہے تھے، اب بھی ان کی صحت اچھی ہے۔کلیئرنس ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزادی کمیلا کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا، شہزادہ چارلس اور ان کی بیوی کمیلا نے اسکاٹ لینڈ میں گھر پر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہے کہ شہزادہ چارلس کو کرونا وائرس کس سے لگا، کیوں کہ انھوں نے حالیہ ہفتوں میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 8,077 ہے۔ جب کہ ان میں صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئیبرطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی Coronavirus PrinceCharles Tests Positive COVID19 GOVUK 10DowningStreet foreignoffice UKGovWales DHSCgovuk Charles_HRH ClarenceHouse KensingtonRoyal RoyalFamily
مزید پڑھ »
برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئیبرطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی Coronavirus PrinceCharles Tests Positive COVID19 GOVUK 10DowningStreet foreignoffice UKGovWales DHSCgovuk Charles_HRH ClarenceHouse KensingtonRoyal RoyalFamily
مزید پڑھ »
برطانوں شاہی محل کے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیقبرطانوی شاہی محل کے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملکہ برطانیہ قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ SamaaTV
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے اموات 16558 ہو گئیںنئے اور مہلک وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں اموات 16558 ہو گئی ہیں، جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 653 ہو گئی۔
مزید پڑھ »