باغیوں کے دارالحکومت پر قبضے کے بعد الاسد خاندان کے پچاس سالہ اقتدار کا خاتمہ، باغیوں نے سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور وزارتِ دفاع کا کنٹرول سنبھال لیا
شام میں باغیوں کے دارالحکومت پر قبضے کے بعد الاسد خاندان کا پچاس سے زائد سالوں تک جاری رہنے والے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا، دمشق پر باغیوں نے قبضہ کرکے سرکاری ٹی وی،ریڈیو اور وزارتِ دفاع کی عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
انہوں نے زور دیا کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی نازک صورتحال میں تشدد کو نظرانداز کرتے ہوئے تحمل کا إظاہرہ کیا جائے اور بلا تفریق شامی شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔شام کی تازہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے امن اور استحکام یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے لوگوں نے بشارالاسد کے دور میں لمبے عرصے تک بہت تکالیف برداشت کیں، ہم بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے...
فرانس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور شامیوں سے مطالبہ کرتے ہیں ہر قسم کی شدت پسندی کو مسترد کیا جائے گا۔ بشارالاسد حکومت کے دیرینہ حامی ایران نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران شام کے سیاسی تصفیے کیلئے عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، ایران اور شام کے درمیان دوستانہ تعلقات جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں بشارالاسد حکومت اور شامی مخالف گروہوں کے درمیان سیاسی ڈائلاگ پر زور دیا تھا۔
متحدہ عرب امارات نے اپنے ردعمل میں شامی شہریوں پر افراتفری کے چکر میں پھنسنے سے بچتے ہوئے حالات پر قابو پانے پر زور دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بشار حکومت کا خاتمہ، افغان طالبان کا شام کی اپوزیشن فورسز اور عوام کو مبارکبادشامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے
مزید پڑھ »
شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافیباغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے
مزید پڑھ »
شام سے بشار الاسد حکومت کا خاتمہ، نومنتخب امریکی صدر کا بیان سامنے آگیایہ ہماری جنگ نہیں ہے، ہمیں شام کی جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
مزید پڑھ »
شامی باغیوں نے شام کے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا، بشارالاسد کی فورسز پسپاتحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہ شام کے اہم شہر حماہ اور شام کے صوبے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر بھی قبضہ کرچکے ہیں
مزید پڑھ »
بچوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے استحصال اور بدسلوکی سے بچانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھمراد علی شاہ کا بچوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام
مزید پڑھ »
شام کی صورت حال پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیاترکیہ سمیت تمام فریقین کیساتھ شام کے معاملے پر رابطے میں ہیں، سعودی عرب
مزید پڑھ »