عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کواس بات کا احساس دلائیں کہ حکومت ہر قدم پر عوام کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کو صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔
شرجیل میمن کا چیئرمین بلاول بھٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کی خدمت کے تسلسل کے عمل کو اجاگر کرنے کے لیے صوبائی محکمہ اطلاعات اپنے فرائض ادا کررہا ہے، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا جال بچھایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں پیدا ہونے والے عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام میں اس احساس کو بھی مزید اجاگر کرنا ضروری ہے کہ حکومت ہر قدم پر عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔Nov 17, 2024 02:10 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان و دیگر کی رہائی کیلئے ارجنٹ بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط46 ارکان کانگریس نے خط میں بائیڈن سے پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایوان نمائندگان کی قرارداد پر اقدامات کرنے کی اپیل کی
مزید پڑھ »
صوبائی ایکشن پلان کے ثمرات امن کی صورت میں بتدریج سامنے آئیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی ایکشن پلان کی تشکیل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
مزید پڑھ »
اہداف میں ناکامی، عوام پر مزید ٹیکس یا آئی ایم ایف سے مذاکرات، حکومت کے پاس 2 آپشنوفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کی طرف سے حد سے زیادہ وعدے کرلیے
مزید پڑھ »
پیپلزپارٹی کے حکومت سے شکوے، شکایتبلاول بھٹو نے حال ہی میں حکومت سے جو گلے شکوے کیے ہیں وہ اُن کی آیندہ کی سیاست کے خدوخال واضح کرتے ہیں
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر اتفاق نہ ہوسکااسد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی وفد کی قائد جے یو آئی سے ملاقات، حکومت کی حالیہ قانون سازی پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »
بلاول کے اظہار ناراضی کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیںبلاول بھٹو کا نون لیگ اور شہباز حکومت کے کیخلاف حالیہ اظہار ناراضی اگرچہ شہ سرخیوں کا حصہ بنی لیکن یہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے قائم حکومت کیلئے خطرہ نہیں: ذرائع
مزید پڑھ »