خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
رولز میں ترامیم کی منظوری دی جا چکی ہے اور اعزازیہ کے بقایاجات محکمہ خزانہ نے جاری کر دیے ہیں، خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان پر عملدرآمد کے لیے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ رولز میں ترامیم کی منظوری دی جا چکی ہے اور اعزازیہ کے بقایاجات محکمہ خزانہ نے جاری کر دیے ہیں جبکہ ویلیج و نیبرہوڈ کونسلز کے سابقہ دور کے فنڈز کو ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کی ہدایات بھی
جاری کی جا چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کرایہ اور اعزازیہ کے لیے حال ہی میں اضافی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ یرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی نظام کے استحکام کے لیے تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنا مناسب نہیں ہے جبکہ پرامن احتجاج کے لیے پہلے سے جگہ مختص ہے لیکن آج مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں ہائی کورٹ، سول سیکرٹریٹ، اور عسکری تنصیبات کی موجودگی کے تناظر میں احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں ہے احتجاج کی آڑ میں زور زبردستی کی اجازت نہیں ہے۔ مشیراطلاعات نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن انداز میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں حکومت کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں
بلدیاتی نمائندوں، مطالبات، رولز، ترامیم، خیبرپختون
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم، خیبرپختونخوا میں احتجاج جاریخیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ نے ان پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھ »
کے پی حکومت کا امتیازی سلوک، بلدیاتی نمائندوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلانخیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کرکے تحریری طور پر مطالبات سے آگاہ کیا
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے یکم جنوری کو پشاور میں دھرنے کا اعلان کیابلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے مسائل حل نہ ہونے پر ایک بار پھر یکم جنوری کو پشاور میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے، بلدیاتی نمائندووں کو اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے لیے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: کم از کم 124 ہلاکجنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 124 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا، شدید ٹریفک جامآئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد شہریوں ڈرمز میں آئل جمع کرنے پہنچ گئے، واقعے میں متعدد افراد پھسلن کے باعث گر کر زخمی ہو گئے
مزید پڑھ »
بلدیاتی نمائندوں کا اڈیالہ جیل احتجاج، پی ٹی آئی سے فنڈز اور اختیارات کے مطالبےخیبرپختونخوا کے سیکڑوں بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل کا رخ کرلیا۔
مزید پڑھ »