بلوچستان حکومت حب حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان خبریں خبریں

بلوچستان حکومت حب حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حب حادثے کے زخمیوں کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کریں گے بلوچستان حکومت اس حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچ کر حب حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرین کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو زخمیوں کے علاج پر بریفنگ دی جب کہ مراد علی شاہ نے واضح کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایک زخمی کے لیے فوری خون کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ٹراما سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حب حادثہ کیسے ہوا تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن بلوچستان حکومت اس حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی، پوری کوشش ہوگی کہ حادثے کے جاں بحق افراد کے جنازے میں شرکت کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 52 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے 40 کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کے سروں پر چوٹیں آئی ہیں جب کہ اس حادثے کے دو بچے بھی زیر علاج ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مزید زخمی بھی ٹراما سینٹر آ سکتے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کیویز کیخلاف سیریز؛ پلئیرز کو روٹیشن پالیسی کھلانے کا فیصلہکیویز کیخلاف سیریز؛ پلئیرز کو روٹیشن پالیسی کھلانے کا فیصلہنیوزی لینڈ کی رواں ماہ 5 ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس ٹیرف آر ایل این جی کے برابر کرنیکا مطالبہآئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس ٹیرف آر ایل این جی کے برابر کرنیکا مطالبہحکومت آئی ایم ایف کے حکم کے تحت کیپٹیو پاور پلانٹس کے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافہ کرے گی: ذرائع
مزید پڑھ »

حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے بھرپور تعاون کرے گی، وزیر دفاعحکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے بھرپور تعاون کرے گی، وزیر دفاعخواجہ آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیدوار کا قلمدان سنبھال لیا، سینئر افسران سے میٹنگ
مزید پڑھ »

جاپان میں راکٹ لانچنگ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیاجاپان میں راکٹ لانچنگ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیاٹوکیو : جاپان میں راکٹ لانچنگ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا جاپانی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مزید پڑھ »

حب میں زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئیحب میں زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئیزائرین ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جا رہے تھے، حادثے میں 40 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو
مزید پڑھ »

اسرائیل نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے: امریکی صدراسرائیل نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے: امریکی صدرصدر بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 23:48:31