بلوچستان کے اسکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

پاکستان خبریں خبریں

بلوچستان کے اسکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

بلوچستان کے اسکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف تفصیلات جانئے: DailyJang

بلوچستان کے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے اسکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ تعینات ہیں۔ ان افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی ثنا بلوچ کے بلوچستان میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے بتایا کہ طے ہے کہ صوبے کے اسکولز 15ستمبر تک بند ہیں، 10محرم کے بعد اسکول کھولنے کا جائزہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے ایس او پیز کے حوالے سے اساتذہ کی تربیت شروع کردی ہے۔ صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کرنے جارہے ہیں، میرے اپنے حلقے ضلع بولان میں چار سو بوگس اساتذہ سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کی تحقیقات میں 268مبینہ جعلی اساتذہ کی فہرست نیب کو بھجوا دی گئی ہے۔ محکمانہ تحقیقات میں دو اساتذہ کی تصدیق ہوئی اور 45بوگس اساتذہ ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد شروع کر رہا ہے مگر میں ٹیسٹ سروسز کے معیار سے مطمئن نہیں ہوں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درجچیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درجچیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درج ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ -بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ -کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں 15 اگست سے او پی ڈی فعال کر دی جائیں گی۔ ڈاکٹر ربابہ کا کہنا تھا کہ ڈویژنل،ضلعی …
مزید پڑھ »

سیلابی پانی کے باعث بلوچستان میں گیس پائپ لائنوں کو نقصانسیلابی پانی کے باعث بلوچستان میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان
مزید پڑھ »

اقلیتوں کے ساتھ رواداری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے: عارف علویاقلیتوں کے ساتھ رواداری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے: عارف علویآج کے دن اقلیتوں سے رواداری سے پیش آنے کے وعدے کی تجدید کرتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریلوے کے شعبے میں انقلاب آئے گا، شیخ رشیدایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریلوے کے شعبے میں انقلاب آئے گا، شیخ رشیداسلام آباد: (دنیا نیوز) ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے کوئٹہ تفتان ریل ٹریک کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ مکمل کر لی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 06:48:39