بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں 15 اگست سے او پی ڈی فعال کر دی جائیں گی۔
ڈاکٹر ربابہ کا کہنا تھا کہ ڈویژنل،ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تمام اوپی ڈیز ایس او پی کے تحت کھول دی جائیں گی،او پی ڈیزکی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ کروناوائرس کی روک تھام کے لیے ایسا اقدام ناگزیر تھا،احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 85 ہزار 191 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا کرونا وبا کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس،سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا نوٹسلاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درجچیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درج ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا کراچی کی تمام عمارتوں سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکمسپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کی تمام شاہراہوں سے ہر قسم کے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کا
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا کراچی میں ایک بار پھر ہر قسم کے بل بورڈز ہٹانے کا حکم
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »