بنگلادیش نے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

سیاسی خبریں

بنگلادیش نے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا
ہسینہ واجدکرپشنحوالگی
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 49%
  • Publisher: 53%

بنگلادیش نے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہوشربا کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔

بنگلادیش کے مشیر داخلہ نے حسینہ واجد اور ان کے اہل خانہ پر نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہوشربا کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے بھارت سے ایک بار پھر سابق وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے حسینہ واجد کے خلاف کرپشن ، قتل اور تشدد کے مقدمات چلانے کے لیے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ دہرایا ہے۔ بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کا دعویٰ ہے کہ روس کی معاونت سے 12.

5 بلین ڈالر سے بننے والے روپ پور نیوکلیئر پلانٹ میں حسینہ واجد اور ان کے خاندان نے خورد برد کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نیوکلیئر پلانٹ میں کے لیے مشینری کی خریداری میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے کم از کم 5 ارب ڈالر کی خرد برد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے بنگلادیشی حکومت نے بھارت کے ساتھ سفارتی سطح پر خط و کتابت میں حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد کو واپس بھیجا جائے تاکہ وہ عدالت میں اپنے الزامات کا سامنا کرسکیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ بنگلادیش کے اس مطالبے پر عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی وزارت خارجہ اور حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب جوئے سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ حسینہ واجد کے ساتھ ساتھ ان کے صاحبزادے سجیب واجد اور بھتیجی ٹیولپ صدیق کے خلاف بھی انسداد کرپشن کمیشن تحقیقات کر رہی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نیوکلیئر پلانٹ میں کے لیے مشینری کی خریداری میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے کم از کم 5 ارب ڈالر کی خرد برد کی گئی ہے۔ پاور پلانٹ کرپشن کیس کے علاوہ بھی حسینہ واجد پر قتل، لاپتا کرنے اور تشدد کے متعدد مقدمات ہیں تاہم وہ ان مقدمات کا سامنا کرنے سے کترا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس اگست میں طلبا تحریک کے نتیجے میں حسینہ واجد کا تختہ الٹ دیا گیا اور وہ بھارت فرار ہوگئی تھیں اور تاحال وہیں مقیم ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ہسینہ واجد کرپشن حوالگی بنگلادیش بھارت نیوکلیئر پاور پلانٹ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے الزاماتبنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے الزاماتبنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان کے خلاف 80 ہزار کروڑ ٹکے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

بنگلادیش اور بھارت میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہبنگلادیش اور بھارت میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہبنگلادیش اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے اور بنگلادیش قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کام کرے گا۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔
مزید پڑھ »

190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتوی190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتویاسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتوی کر دیا ہے اور نئے تاریخ کا اعلان 6 جنوری کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کو ٹی وی پروگرامز میں شرکت کے لیے آئی ایس پی آر سے اجازت کی شرط معطل کر دیاسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کو ٹی وی پروگرامز میں شرکت کے لیے آئی ایس پی آر سے اجازت کی شرط معطل کر دیاسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔
مزید پڑھ »

بلاول بھٹو کی ہائی پاور بورڈ میں شمولیت کی مانگ، اجلاس جنوری تک موخربلاول بھٹو کی ہائی پاور بورڈ میں شمولیت کی مانگ، اجلاس جنوری تک موخرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے باعث اجلاس کو جنوری تک موخر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

حسینہ واجد کی بھانجی اوربرطانوی انسداد بدعنوانی وزیر پر کرپشن کا الزامحسینہ واجد کی بھانجی اوربرطانوی انسداد بدعنوانی وزیر پر کرپشن کا الزامٹیولپ صدیق نے کرپشن کے الزامات سیاسی کہہ کر مسترد کردیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 08:29:20