بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے الزامات

سیاسی خبریں

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے الزامات
بنگلادیشسابق وزیر اعظمشیخ حسینہ واجد
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 53%

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان کے خلاف 80 ہزار کروڑ ٹکے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اوران کے خاندان کے خلاف 80 ہزار کروڑ ٹکے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان الزامات میں روپ پور نیوکلیئر پاور پلانٹ سے 5 بلین ڈالر (59 ہزار کروڑ ٹکے)کی بدعنوانی کا الزام شامل ہے جبکہ اس منصوبے سمیت دیگر منصوبوں میں کی گئی بدعنوانی کا تخمینہ 80 ہزار کروڑ ٹکے لگایا گیا ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ، ان کے بیٹے سجیب واجد جوئے

اور ان کی بھانجی ٹیولپ صدیق سمیت خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں ۔ سابق وزیر اعظم کے خاندان کے خلاف الزامات میں روپ پور کے علاوہ آشریان جیسے منصوبوں میں بھی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔ روپ پور نیوکلیئر پاور پلانٹ میں شیخ حسینہ کے خاندان کی بدعنوانی سے متعلق رپورٹس 19 اگست کو متعدد اخبارات میں شائع ہوئیں، جن کا بعد میں رٹ پٹیشن میں حوالہ دیا گیا۔ ان رپورٹوں میں گلوبل ڈیفنس کارپوریشن کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ، سجیب واجد جوائے اور ٹیولپ صدیق نے ایک غیر ملکی بینک کے ذریعے 5 ارب ڈالر کی خورد برد کی جبکہ شیخ حسینہ پر روپ پور پراجیکٹ سے 5 بلین ڈالر سے زائد کا گھپلا کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

بنگلادیش سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کرپشن بدعنوانی روپ پور نیوکلیئر پاور پلانٹ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلادیش میں الیکشن کب ہوں گے؟ عبوری سربراہ محمد یونس نے بتادیابنگلادیش میں الیکشن کب ہوں گے؟ عبوری سربراہ محمد یونس نے بتادیاعوامی احتجاج کے باعث شیخ حسینہ واجد کے طویل اقتدار کا سورج 5 اگست کو ڈوب گیا تھا اور وہ بھارت فرار ہوگئی تھیں
مزید پڑھ »

وزیر اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پاس کئی چیلنجوں کا سامنا ہےوزیر اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پاس کئی چیلنجوں کا سامنا ہےوزیر اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سامنے مہنگائی اور فرقہ وارانہ تصادم کے بارے میں پریشان کن رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »

میٹ گیٹز کی دستبرداری، ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کیلیے نئے نام کا اعلان کر دیامیٹ گیٹز کی دستبرداری، ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کیلیے نئے نام کا اعلان کر دیارپورٹس کے مطابق میٹ گیٹز پر جنسی بدسلوکی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں
مزید پڑھ »

ناروے کی ملکہ کا بیٹا مبینہ ریپ کیس میں گرفتارناروے کی ملکہ کا بیٹا مبینہ ریپ کیس میں گرفتارناروے کی ملکہ کے بیٹے پر قتل کی دھمکیاں، تشدد اور مزید 5 ریپ کیسز کے الزامات ہیں، رپورٹ
مزید پڑھ »

قونصل خانے پر حملہ، دلی کی ’سفارتی شرمندگی‘ اور ’ڈھاکہ کا غصہ‘: بنگلہ دیش اور انڈیا کا نیا تنازع کیا ہےقونصل خانے پر حملہ، دلی کی ’سفارتی شرمندگی‘ اور ’ڈھاکہ کا غصہ‘: بنگلہ دیش اور انڈیا کا نیا تنازع کیا ہےاگست میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان، جو قریبی اتحادی سمجھے جاتے تھے، سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔ یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد خود بھی انڈیا میں ہی موجود ہیں۔
مزید پڑھ »

بنگلہ دیش کے اسلامی بینک میں ایک لاکھ کروڑ کا ڈاکہبنگلہ دیش کے اسلامی بینک میں ایک لاکھ کروڑ کا ڈاکہحسینہ واجد کی سرپرستی میں اسلامی بینک سے قرضوں کے ذریعے اُڑائی جانے والی قومی دولت کی عبرتناک ڈرامائی داستان
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-18 01:17:10