بنگلادیش: طلبہ کی سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے دن مظاہروں میں 12 افراد ہلاک

Bangladesh خبریں

بنگلادیش: طلبہ کی سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے دن مظاہروں میں 12 افراد ہلاک
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

بنگلادیشی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کےپیش نظر ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کر دی، مظاہرین کا شیخ حسینہ سے استعفے کا مطالبہ

ڈھاکا: بنگلادیش میں طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا اور اس دوران آج ہونے والے مظاہروں میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے، طلبہ وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بنگلادیش میں طلبہ اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور اس بار طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر موجود ہیں اور حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق آج ہونے والے مظاہروں میں پولیس اور مظاہریں میں جھڑپوں تصادم کے دوران اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکومت نے شام 6 بجے کے بعد کرفیو لگانے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں جبکہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ اپنے ساتھیوں کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے اور سول نافرمانی کی کال دے چکے ہیں۔بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی گئی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلادیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلانبنگلادیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلانطلبہ کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں: خبر ایجنسی
مزید پڑھ »

بنگلادیش: کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج میں آج 70 سے زائد افراد ہلاک، مجموعی تعداد 105 ہوگئیبنگلادیش: کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج میں آج 70 سے زائد افراد ہلاک، مجموعی تعداد 105 ہوگئیجمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و بیش 75 افراد ہلاک ہوئے، صرف ڈھاکا شہر میں 52 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔
مزید پڑھ »

بنگلادیش: سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ کے احتجاج میں 5 طلبہ ہلاکبنگلادیش: سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ کے احتجاج میں 5 طلبہ ہلاکبنگلہ دیش میں 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں حصہ لینے والوں کے بچوں کے لیے مختص ہیں۔
مزید پڑھ »

خلیل الرحمٰان کیس : درویش تو چار بجے تہجد پڑھتا ہے یہ کیسا درویش ہے، ججخلیل الرحمٰان کیس : درویش تو چار بجے تہجد پڑھتا ہے یہ کیسا درویش ہے، ججعدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی ہے
مزید پڑھ »

کشیدہ صورتحال، بنگلادیش میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کی وزیراعظم سے مددکی اپیلکشیدہ صورتحال، بنگلادیش میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کی وزیراعظم سے مددکی اپیلبنگلہ دیشی حکومت نے تمام طلباء کو ہاسٹلز سے نکال دیا ہے، ہمارے بچے ہاسٹلز کے احاطے میں محصور ہیں، پاکستانی والدین
مزید پڑھ »

بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج پر فوج طلب، کرفیو نافذبنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج پر فوج طلب، کرفیو نافذطلبہ کے احتجاج کے دوران اب تک 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور پولیس کی ناکامی کے بعد فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، رپورٹ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 11:09:44