خواہش ہے کہ جون کے آخر یا جولائی کے شروع تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے: وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے ، ان کامشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا اور خواہش ہے کہ جون کے آخر یا جولائی کے شروع تک اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اوردورانیہ کیا ہوگا؟ اسکی ان پٹ بجٹ میں دی جائے گی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے ۔سعودی عرب پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی وفد نے بتایا کہ کچھ ٹرانزیکشن آئندہ دنوں میں ہوجائیں گی۔معاشی تعلقات کی بحالی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔پاکستان ایک طویل اور بڑے قرض کی تلاش کر رہا ہے، میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے مدد ضروری ہے: وزیر خزانہ کا غیرملکی خبررساں ایجنسی کو...
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہے، چینی مارکیٹ تک رسائی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، معیشت کی بحالی سے متعلق سمت واضح ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف سے پیکیج کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 1 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکاناسلام آباد : سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 1 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکان ہے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔
مزید پڑھ »
پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟پاکستان سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے معدنیاتی وسائل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری سعودی عرب کی توجہ کا مرکز رہی۔
مزید پڑھ »
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوتواشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔..........
مزید پڑھ »
’سعودیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا‘، وزیراعظم سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کے مشکوروزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی سربراہ میں وفد سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے آگاہ کیا
مزید پڑھ »
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ گئی، نیا ریکارڈ قائمپاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
مزید پڑھ »
‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
مزید پڑھ »