لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کرنے والی بھارتی فوج کیخلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے، بھارت کو کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔ بھارت اندر سے ٹوٹ رہا۔ نریندر مودی اور اس کے حواری بے وقوفی کر رہے ہیں۔ دنیا کو بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔
چودھری محمد سرور نے کہا کہ سختی کے بغیر پاکستان میں لوگوں کو کورونا سے بچانے کیلئے گھروں میں رکھنا ممکن نہیں ہے۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قومی نہیں، ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی این 11 لاکھ جبکہ سرور فاؤنڈیشن 60 ہزار غریب خاندانوں میں راشن فراہم کر چکی ہے۔ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارنیوالے شہدا ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں پہنچا دیئے، بھارتی فوج کیساتھ جھڑپیں
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی دہشتگردی،3کشمیری نوجوان شہید،6افراد گرفتارمقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی دہشتگردی،3 کشمیری نوجوان شہید،6 افراد گرفتار KashmirBleeds Kashmiris IndianCrimes IndianTerrorism IndianTerroristForce TargetKilliing Arrest MirwaizKashmir UN pid_gov ForeignOfficePk adgpi PMOIndia narendramodi
مزید پڑھ »
بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان انتقال کرگئےبھارت کی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے واجد خان کے انتقال
مزید پڑھ »
مصر: جزیرہ سینا میں فوج کی جنگجوؤں سے جھڑپ، 24 ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »