ہر قیمت پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے مد نظر صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت ایک پالیسی کے تحت کشمیریوں کے حقوق غصب اورانہیں طاقت کے اندھا دھند استعمال سے دبا رہا ہے، وادی کو جیل میں تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے، اس سال پانچ فروری یک جہتی کے اظہار سے بڑھ کر ہے، ثابت قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری یواین قراردادوں کی روشنی میں اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کے لیے جدو جہد کر رہےہیں، کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، ہم دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے، کشمیری جدوجہد میں اکیلے نہیں ہم ان کی تکالیف اور بہتر کل کے خوابوں میں، ہر قیمت پر ثابت قدمی سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان فوج اپنے فرائض کی انجام دہی میں بہت مستعد ہے، آج ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، بھارتی افواج کنٹرول لائن پراشتعال انگیزی اورسول آبادی کو جارحیت کا نشانہ بناتی ہیں، پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، ہم ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے مد نظر صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قومی اسمبلی کے بعدسینیٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی متفقہ قرارداد منظورقومی اسمبلی کے بعدسینیٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی متفقہ قرارداد منظور NationalAssembly
مزید پڑھ »
کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں: چینبیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھ »
بھارت میں اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں، مودی کے فاشسٹ نظریے کے باعث بھارت تقسیم ہو جائے گا۔ عمران خانبھارت میں اقلیتیں سراپااحتجاج ہیں،مودی کےفاشسٹ نظریےکےباعث بھارت تقسیم ہو جائے گا۔ عمران خان Kashmir PMImranKhan ModiTerrorist India KashmirStillUnderCurfew KashmirSolidarityDay KashmirDay Pakistan ImranKhanPTI pid_gov UN narendramodi PMOIndia
مزید پڑھ »
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم راولپنڈی کے کراؤڈ کے معترف
مزید پڑھ »
سینیٹ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظورسینیٹ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے: شہباز شریفپاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے: شہباز شریف London CMShehbaz FreeKashmir KashmirSolidarityDay Muslim KashmirDay KashmirBleeds FreeKashmir StandWithKashmir UN president_pmln pmln_org Kashmir
مزید پڑھ »