ممبئی بالی وڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے،واجد خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ واجد کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔سلیم مرچنٹ نے مزید کہا کہ واجد خان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 4 دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
واضح رہے کہ واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جب کہ واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
'سریلی اکھیوں والی، دغاباز نیناں' اور 'مست دو نین' کے موسیقار چل بسے - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »