مودی حکومت کا مقصد بے نقاب ہوگیا تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،مودی حکومت کا مقصد بھارت کو ہندوریاست بنانا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت میں ہندتواانتہاپسندی اورمودی سرکارکی مسلم دشمن پالیسیوں کو بےنقاب کردیا ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے ،مودی حکومت کامقصد بھارت کو ہندو ریاست بنانا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت میں فسطائیت نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹایا جا رہا ہے،مودی سرکار اور آر ایس ایس نے دھونگ ، تشدد اور تعصب سے تمام ریاستی مشینری پر تسلط جما لیا ہے،کشمیر میں بھارتی اقدامات دراصل ہندو تنگ نظری اور منظم اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر خون ریزی اور نسل کشی کا خطرہ ہے،عالمی برادری نے اگر بھارتی جارحیت کو روکنے میں کردار ادا نہ کیا تو امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مودی حکومت بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں بدل رہی ہے، فردوس عاشق اعواناسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں بدل رہی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
مزید پڑھ »
شہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف پڑوسی ملک بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیا ہے، انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں بل کی منظوری کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »
مودی کی قیادت میں بھارت ہندوبالا دستی کیطرف بڑھ رہا ہے، وزیراعظممودی کی قیادت میں بھارت ہندوبالا دستی کیطرف بڑھ رہا ہے، وزیراعظم تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ میں پاکستان کی بھارت پر زبردست تنقیداقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت پر زبردست تنقید کی ہے، مستقل مندوب منیر اکرم نے مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا۔
مزید پڑھ »
بھارت: متنازع شہریت بل کےخلاف احتجاج، کرفیو نافذ، درجنوں گرفتار - World - Dawn News
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-بھارت کو جلاد کی تلاش
مزید پڑھ »