راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، یہ فائرنگ لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور توپ خانے کا استعمال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث ایک شہری،جس کا نام میر محمد ہے، شہید ہو گیا جبکہ فائرنگ کے باعث ایک خاتون زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایل او سی چری کوٹ سیکٹر کے ککوٹا گاؤں سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بر وقت طور پر جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: شہری کی پولیس اہلکار کیساتھ بدتمیزی، ویڈیو سامنے آ گئی
مزید پڑھ »
جدہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، قونصل جنرل خالد مجید کی شرکت، بھارتی مظالم کی شدید مذمتجدہ(محمد اکرم اسد) قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 5 اگست کے ہندوستان کی
مزید پڑھ »
ایمازون کی مصنوعی ذہانت کی ڈیوائس الیگزا ، بھارتی 2019 کے دوران اس سے کیا پوچھتے رہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیںنیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمازون کمپنی کی مصنوعی ذہانت کی ڈیوائس الیگزا بہت سے
مزید پڑھ »
چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاکچین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک China CoronaOutbreak CoronavirusOutbreak AmericanCitizen DiagnosedCoronavirus Dies XHNews ChinaDaily
مزید پڑھ »