متاثرہ بچی اور ملزم کے والد بھی امریکی سفارت خانے کے ہاؤس کیپنگ ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتے ہیں
بچی کو بھارت میں امریکی سفارت خانے کے ہاؤس کیپنگ ڈپارٹمنٹ کے رہائشی علاقے میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، فوٹو : فائلبھارت میں امریکی سفارت خانے کی ایک عمارت میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے الزام میں پولیس نے ایک 25 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نہایت حساس اور ریڈ زون علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے کے ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے رہائشی کمروں میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 25 سالہ لڑکے کو بچوں کے ساتھ زیادتی کی دفعات کے تحت ہائی سیکیورٹی مشن سے گرفتار کرلیا ہے جس کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے تاہم پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
متاثرہ بچی اور نامزد ملزم کے والد سفارت خانے کے ہاؤس کیپنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں اور دونوں ہی امریکی سفارت خانے کے سرکاری کوارٹر میں رہتے ہیں۔ لڑکی کے والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے جب 25 سالہ لڑکے نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واپسی پر بچی نے والدین کو پوری روداد سنائی۔ واضح رہے کہ بھارت میں خواتین، بچیوں اور کم عمر لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرف 2018 میں 34 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت، امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتینئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ بچی کا والد سفارت خانے کا ملازم ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ بچی کو ہفتے کے روز زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میڈیکل رپورٹ
مزید پڑھ »
یمن میں القاعدہ رہنما قاسم الرامی امریکی حملے میں ہلاکقاسم الرامی سنہ 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کر رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کی ہلاکت امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک آپریشن میں ہوئی۔
مزید پڑھ »
بھارت میں امریکی سفارتخانے کے اندر5سالہ بچی سے زیادتینئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم امریکی سفارتخانے کے
مزید پڑھ »
یمن کے القاعدہ گروپ کا رہنما قاسم الریمی امریکی آپریشن میں مارا گیا
مزید پڑھ »
امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ہوائی جہازوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلاتامریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ہوائی جہازوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات Iran USSanctions IranianAirPlanes Fuel
مزید پڑھ »
دلی:امریکی ایمبیسی کےاحاطے میں پانچ سالہ بچی کا ’ریپ‘انڈیا کے دارالحکومت دلی میں ایک 25 سالہ شخص کو امریکی سفارت خانے کے احاطے میں ایک پانچ سال کی بچی کے ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »