بھارت میں گستاخانہ فیس بک پوسٹ پر مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق India
احتجاجی مظاہروں پر پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلور میں کانگریس کے مقامی رہنما کے ایک رشتہ دار نوین نے فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کی جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے کانگریس کے ایم ایل اے کے گھر پر شدید احتجاج کیا اور پوسٹ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس کی جانب سے حساس معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ
کرنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور شہریوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کیا اور 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں پولیس نے فیس بک پر متنازع اور اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کا بھارت میں گستاخانہ پوسٹ پر شدید احتجاجترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
مودی سرکار بھارت میں کورونا وائرس کے آگے بند باندھنے میں ناکامگذشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز میں اتنا بڑھا اضافہ کہ ماہرین طب بھی سر پکڑ لیںمودی سرکار بھارت میں کورونا وائرس کے آگے بند باندھنے میں ناکام،گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز میں اتنا بڑھا اضافہ کہ ماہرین طب بھی سر پکڑ لیں coronavirus coronavirusinindia Covid19
مزید پڑھ »
بھارت میں گستاخانہ فیس بک پوسٹ پر ہنگامے، پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوبھارت میں گستاخانہ فیس بک پوسٹ کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
مزید پڑھ »
بھارت: گستاخانہ فیس بک پوسٹ پر ہنگامے، 3 افراد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار - World - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارت میں کرونا کے مشتبہ مریض کی موٹرسائیکل پر سیر، ویڈیو وائرلبھارت میں کرونا کے مشتبہ مریض کی موٹرسائیکل پر سیر، ویڈیو وائرل ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »