ممبئی: بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے بہت زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں درپیش مشکلات کے بارے میں بتا دیا۔
سنجیدہ شیخ کو حال ہی میں نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر ریلیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے ’وحیدہ‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔
وہ اس وقت ’ہیرا منڈی‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے متعدد انٹرویوز بھی دیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بہت زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے درپش مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔انٹرویو میں سنجیدہ شیخ سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی خوبصورتی کی وجہ سے آپ نے خود کو غیر محفوظ محسوس کیا تو اس پر اداکارہ کا جواب حیران کر دینے والا تھا۔
’وحیدہ‘ نے جواب دیا کہ زندگی میں ایسے مواقع بھی آئے جب میں نے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ سمجھا، یہ اُس وقت ہوا جب مجھے اہم کرداروں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ آپ بہت زیادہ حسین ہیں لہٰذا آپ کو مخصوص کرداروں کیلیے کاسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ سنجیدہ شیخ نے ٹیلی ویژن سے اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور بعد میں انہیں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی ’ہیرا منڈی‘ سے کافی شہرت ملی ہے۔آغا علی کو لڑکی نے ’ای میل‘ پر شادی کی پیشکش کردی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا تک پہنچ گیا18 اپریل سے اب تک امریکی جامعات سے 700 سے زیادہ مظاہرین گرفتار کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
فلم ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا: سنجے لیلا بھنسالیہیرامنڈی کا آئیڈیا 18 سال سے موجود تھالیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی: بھارتی ہدایتکار
مزید پڑھ »
خوبصورتی کی وجہ سے امتیاز علی نے۔۔۔۔بھارتی اداکارہ ودیا نے کیا کہا؟فلم ’چک دے انڈیا ‘ کی اداکارہ ودیا مالوادے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امتیاز علی نے زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھ »
گوگل کا پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ کیلئے بڑا اعلاندنیا بھر کی سب سے بڑی اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ کیلئے بہت اہم اعلان کیا گیا
مزید پڑھ »
ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو خبردار کردیا گیاآٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سمز مینوئل طریقے سے بلاک کی جا رہی ہیں
مزید پڑھ »
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کب اور کس نےکیا؟ سرکاری دستاویزات میں سب سامنے آگیاموجودہ حکومت سے10 دن پہلے گندم امپورٹ کرنے کی مدت 31 مارچ تک تھی جس کی وجہ سے نئی حکومت آنے کے بعد گندم کی امپورٹ کا سلسلہ جاری رہا
مزید پڑھ »