پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے ایک اور ناکام چھاپا مارا گیا۔ حسان نیازی چھاپے سے قبل ہی فارم ہاؤس سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ HassanNiazi SamaaTV
پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے ایک اور ناکام چھاپا مارا گیا۔ حسان نیازی چھاپے سے قبل ہی فارم ہاؤس سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر حملے میں مطلوب وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے ایک بار پھر پولیس پارٹی کی جانب سے چھاپا مارا گیا۔ پولیس نے رائے ونڈ روڈ پر واقع فارم ہاؤس پر خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی اور چھاپا مارا، تاہم حسان نیازی پولیس کے ہاتھ لگنے سے قبل ہی فارم ہاؤس سے فرار ہونے میں ایک بار پھر کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل لوکیشن سے بھی مدد لی۔ واضح رہے کہ بدھ 11 دسمبر کو لاہور کے سب سے بڑے دل کے اسپتال پی آئی سی پر وکلا کے حملے میں حسان نیازی بھی مطلوب ہیں۔ حسان نیازی نے پولیس موبائل کو دیگر وکلا کے ساتھ آگ لگا کر جلا دیا تھا، جب کہ وہ دیگر جلاؤ گھیراؤ اور نقص امن کی کارروائیوں میں بھی حملے والے دن ملوث رہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر اعظم نے حسان نیازی کی گرفتاری پر پابندی نہیں لگائی، شاہ محمودوزیر اعظم نے حسان نیازی کی گرفتاری پر پابندی نہیں لگائی، شاہ محمود تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ن لیگ کا حسان نیازی کی گرفتاری کا مطالبہن لیگ کا حسان نیازی کی گرفتاری کا مطالبہ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
ثانیہ مرز ا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیںنئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل
مزید پڑھ »
برمنگھم ایئرپورٹ پی آئی اے کی میزبانوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشیقومی ایئرلائن کی فضائی میزبانوں کی برمنگھم ایئرپورٹ پر سیکورٹی عملے اور کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر باری باری تلاشی لی، برمنگھم ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی
مزید پڑھ »