ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ روپے بٹورے، ایف آئی اے
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔
ملزم محمد آصف نے شہری سے کرغستان ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے بٹورے اور ملزم محمد ارسلان نے شہری کو کویت ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ 30 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزم عدنان علی نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض بھجوانے کے نام پر 13 لاکھ بٹورے۔ ملزمان ایک کروڑکے قریب بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔ Jan 07, 2025 01:04 AM7 جنوری سے لاپتا بچے کا تاحال سراغ نہیں ملاایکٹنگ سی ای او پی آئی اے عامر حیات کی تقرری عدالت میں چیلنجخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیافیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔
مزید پڑھ »
کشتی حادثہ؛ شہریوں کو یورپ بھجوانے والا افغان انسانی اسمگلر گرفتارہری پور سے گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ قاری جان محمد کا بھائی ہے
مزید پڑھ »
ایف آئی اے نے یونان اور لیبیا کشتی حادثات میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیاایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے یونان اور لیبیا کشتی حادثات میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال ملزم معصوم بچوں کے اغواء اور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے جسے منڈی بہاوالدین سے پکڑا گیا۔ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم شہزاد یوسف کھاریاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتارملزمان نے بیرون ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلر گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
آن لائن مالیاتی فراڈ میں دو ملزمان کو گرفتارراولپنڈی پولیس نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »