پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس بات کا اعلان PMDC کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن جواد امین خان نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرسائنس پری میڈیکل کا امتحان پاس کرنے والے پاکستانی طالب علم بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے داخلے لیتے ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ PMDC کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن جواد امین خان نے ’’ ایکسپریس ٹریبون ‘‘ کو بتایا کہ انٹرسائنس پری میڈیکل کا امتحان پاس کرنے والے پاکستانی طالب علم بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے داخلے لیتے ہیں۔ ان کالجوں میں داخلے کی کیا پالیسی ہوتی ہے اس کے بارے میں
PMDC کو کوئی آگاہی نہیں ہوتی اور جو پاکستانی طالب علم وہاں داخلہ حاصل کرتے ہیں ان کے بارے میں بھی کوئی اعدادوشمار موجود نہیں ہوتے، ان کالجوں کے نصاب اور سہولیات کے بارے میں بھی PMDC کو اگاہی نہیں ہوتی، اسی لیے PMDC نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں جو طالب علم ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے رجوع کرے گا پہلے وہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں رجسٹریشن کرائے گا اور لازمی کامیابی حاصل کرے گا۔ ان طالب علموں کے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے لیے پالیسی وضع کرلی گئی ہے، اس اقدام سے بیرون ملک میڈیکل کالجوں مٰیں داخلے لینے والے طالب علموں کا نہ صرف ڈیٹا مرتب ہوگا بلکہ ایم ڈی کیٹ میں کامیابی کے بعد وہ جس ملک کے میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کریں گے انہیں ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں کامیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ ان طالب علموں کی ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے ساتھ ساتھ PMDC میں رجسٹریشن بھی کی جائے گی، اس حوالے سے جلد ایک مفصل پالیسی کا اجرا PMDC کرے گی، جو طالب علم اس وقت بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں بڑھ رہے ہیں ان کے حوالے سے بھی PMDC اپنی پالیسی میں اصلاحات لارہی ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر جواد امین خان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال جو طالب علم ان چھوٹے ممالک کے کالجوں سے میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرکے پاکستان آئے اور پی ایم ڈی کے ایکولینسی ٹیسٹ میں شرکت کی تھی ان میں سے دو فیصد سے بھی کم طالب علموں نے امتحان پاس کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بیرون ممالک سے جو طالب علم میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرکے وطن واپس آئے گا اب ان کے ایکولینسی ٹیسٹ NUMS لے گی اور کامیاب ہونے والوں کی کونسل میں بحثیت ڈاکٹر رجسٹریشن کی جاسکے گی۔ جواد امین نے بتایا کہ کونسل نے چھوٹے چھوٹے ملکوں میں قائم میڈیکل کالجوں کی بھی انسپیکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چھوٹے ملکوں میں قائم میڈیکل کالجوں کی انسپیکشن PMDC انسپیکٹر کریں گے، اس وقت بیرون ممالک میں فی طالب علم سالانہ 10 ہزارڈالر فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ رہائش، کھانے پینے کے اخراجات فیس کے علاوہ ہوتے ہیں۔ اس طرح فی طالب علم کو میڈیکل ایجوکیشن کی مد میں سالانہ 50 ہزار ڈالر ادا کرنے پڑتے ہیں جس سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ ان ممالک منتقل ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے میڈیکل نصاب پاکستان کے میڈیکل نصاب سے بالکل مختلف ہے۔ واضح رہے کہ بیشکیک، کرغزستان، ازبکستان سمیت چھوٹے ملکوں میں ہرسال میڈیکل کالجوں میں داخلے پاکستان میں موجود ان کے ایجنٹوں کے ذریعے دیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا زرمبادلہ بیرون ممالک منتقل ہورہا ہے
EMDC Medical Education Pakistan Medical And Dental Council Overseas Medical Colleges MDCAT NUMS Medical Degrees
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایم ڈی کیٹ امتحان: مشکل نتائج کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے اور ملک بھر میں ایک جیسا پپیر ہو۔ طلبہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور ان امتحانات کے نتائج کی وجہ سے بچے کورٹ میں جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
ایس آئی بی یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دیا ہے اور طلبہ کو اس امتحان کو دو ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا حکم دیااسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے طلبا و طالبات سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بچوں کا مستقبل ہے ان کو دیکھنا ہے، ہر چیز کو دیکھنا ہوتا ہے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا بچوں سے کہہ دیں پڑھائی شروع کریں، ان چکروں میں نہ پڑیں۔
مزید پڑھ »
عالمی مقابلوں کیلئے جانے والے کئی کھلاڑی اور آفیشلز کہاں غائب ہوگئے، تفصیلات سامنے آگئیںبرطانیہ، ہنگری، اٹلی، ہالینڈ اورپولینڈ سمیت دیگر ممالک میں مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد متعدد کھلاڑی اور آفیشلز وہیں رہ گئے
مزید پڑھ »
محکمہ تعلیم میں پالاننگ کا فقدان؛ سندھ میں سیشن سیمسٹر بن گیاشارٹ سلیبس سے امتحانات دینے والے طلبہ ایم ڈی کیٹ، این ای ڈی اور دیگر جامعات کے رجحان ٹیسٹ دیں گے
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کی کمیٹی نے پی ایم اینڈ ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ امتحانات کے تمام رزلٹس ڈسٹرکٹ وائز پیش کرنے کا حکم دیاقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کو ایم ڈی کیٹ امتحانات کے تمام رزلٹس ڈسٹرکٹ وائز پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کمیٹی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ امتحان شفاف ہوا ہے اور بچوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے، کمیٹی نے پی ایم ڈی سی سے تمام رزلٹس ڈسٹرکٹ وائز پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »