پاکستان تحریک انصاف نے ’ ڈسپلن کی خلاف ورزی‘ پر پارٹی کے بانی رکن اور عمران خان کے پرانے دوست حامد خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ہے
۔
پارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ حامد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی اور چئیر مین سے متعلق من گھڑت بیانات دئیے جن کے باعث پارٹی کے ارکان اور کارکنان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جبکہ پارٹی چئیرمین پر الزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی۔ نوٹس میں حامد خان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شوکاز نوٹس پر حتمی فیصلے تک میڈیا پر پارٹی مخالف بیانات نہ دیے جائیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 4 بانی ارکان کو پارٹی نے سائیڈلائن کردیا ہے جن میں جسٹس وجیہ الدین، حامد خان، اکبر ایس بابر اور فوزیہ قصوری شامل ہیں۔ جسٹس وجیہ الدین اور حامد خان تحریک انصاف کا آئین لکھا جبکہ اکبر ایس بابر عمران خان کے ذاتی دوستوں میں شامل تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تحریک انصاف کے معروف رہنما اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئےشانگلہ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٸی) کے رہنما معراج خالد دل کا دورہ پڑنے
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
حامد خان کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت معطل ، شوکاز نوٹس جاریپی ٹی آئی رہنماء کو پارٹی کے خلاف بیانات مہنگے پڑگئے۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی - ایکسپریس اردوحامد خان سے 7 دن میں جواب طلب، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، نوٹس
مزید پڑھ »
انصاف کے نام پر ناانصافی کی بدترین کہانی - ایکسپریس اردوکچھ لوگ انھیں ’دہشت گرد‘ کہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ انھیں پاکستان بلکہ مسلم امت کی بیٹی قرار دیتے ہیں۔
مزید پڑھ »
قرآن میں ہے کہ اللہ انصاف کرنے والوں سےمحبت کرتا ہے,ہم انصاف کی فراہمی کے نظام کا حصہ ہیں:چیف جسٹسقرآن میں ہے کہ اللہ انصاف کرنے والوں سےمحبت کرتا ہے,ہم انصاف کی فراہمی کے نظام کا حصہ ہیں:چیف جسٹس Pakistan ChiefJusticeOfPakistan AsifSaeedKhosa pid_gov MoIB_Official CJP
مزید پڑھ »