تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی
تحریک انصاف نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرائی، اراکین اسمبلی کی فہرست کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کی گئی ہے۔سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ...
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تین آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے، صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں، ان تین ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو آئینی جماعت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قراردے دیے تھے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو الاٹ کی جائیں جبکہ تحریک انصاف کو ہدایت کی تھی کہ اپنے اراکین کی فہرست حلف ناموں کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کااراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج الیکشن کمیشن میں جمع ...پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کاامکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے فہرست میں91اراکین کوقومی اسمبلی میں رکن ظاہر کیا ہے، پی ٹی آئی کی فہرست صاحبزادہ حامد رضا اور فیصل امین گنڈاپور شامل نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضااور فیصل امین گنڈاپور نےانتخاب لڑتے سنی اتحاد کونسل کا ٹکٹ...
مزید پڑھ »
کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے: ذرائع الیکشن کمیشن41 ارکان کو آزاد ڈیکلیر کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں، سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل اپیل میں گئی، سنی اتحاد کونسل کی یہ اپیل مسترد کردی گئی، ذرائع الیکشن کمیشن
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی میں مضطرب ارکان کون؟ شاندانہ گلزار نے جیو نیوز کو نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا ہے
مزید پڑھ »
وزیر اعظم کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت: حکومت اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی راہ کیسے نکل سکتی ہے؟بدھ کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ تحریک انصاف نے جواب میں حکومت کے سامنے شرائط کی ایک فہرست رکھ دی ہے۔ اب کیا یہ معاملہ آگے بڑھ سکے...
مزید پڑھ »
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظکیس بہت اہم ہے، سنجیدہ سوالات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پر اٹھے ہیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سامنے ریکارڈ دبانے کی کوشش کی: عدالت
مزید پڑھ »
توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاریتوہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن...
مزید پڑھ »