وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں قافلہ صوابی سے ڈی چوک روانہ ہوگا
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کیلیے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوئے۔ بلوچستان اور سندھ کے قافلے خیبرپختونخوا پہنچے اور ایک جگہ جمع ہوئے۔وزیراعلیٰ نے صوابی میں کارکنان سے مختصر خطاب میں کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عمران خان کی رہائی تک واپس نہیں...
ہری پور سے آنے والے قافلے کے شرکا اٹک پُل پر پہنچے تو پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس پر مظاہرین نے اطراف میں موجود گرین بیلٹ کو آگ لگائی جبکہ غازی پُل پر کھڑی ایک سوزوکی کو بھی نذر آتش کیا۔بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے آنسو گیس چلانے والے ماہر پولیس ملازم کو موٹر سائیکل کی ٹکر مارکر زخمی کیا اور پھر اُسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ کٹی پہاڑی مارگلہ، ٹیکسلا کے مقام پر اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری آنسو گیس شیلوں اور ربڑ بلٹ گنز و اینٹی رائیٹ آلات سے بھی لیس ہے۔پتوکی سے اسلام آباد جانے والے تحریک انصاف کی ریلی کا ملتان روڈ پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوا، جس پر پولیس نے شیلنگ جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی کارکن کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کارکنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔فیض آباد پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی اس دوران پولیس نے 60 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ راولپنڈی سے بھی درجن بھر کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
26 نمبر چونگی پُل کے نیچے سری نگر ہائی وے اور موٹروے لنک روک کو بھی بند کردیا گیا جبکہ ایم ون پشاور اور ایم ٹو لاہور سے اسلام آباد کی جانب راستہ کنٹینرز لگا مکمل سیل کردیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت کارکنان کی رہائی اور آئین و قانون کی بالادستی ہے: عمر ایوبدو ماہ سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی ہے کہا جاتا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے: عمر ایوب کی گفتگو
مزید پڑھ »
’ آپ کہیں نہیں جائیں گے ‘ کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو گھیر لیاپی ٹی آئی کارکنان کا قافلہ بشری بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں غازی بروتھا نہر کے قریب رکا ہوا ہے
مزید پڑھ »
فلسطین اور لبنان کی عوام کیلئے امداد کا پہلا زمینی قافلہ اسلام آباد سے روانہاین ایل سی کے 2 قافلے 100 ٹن گرم خیمے اور کمبل لے کر اسلام آباد سے اردن روانہ ہوئے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں پروٹیسٹس کے باعث تعلیمی اداروں کی کلوشراسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاری احتجاج کی وجہ سے اگلے دن سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں کی کلوشر کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
عمران سے ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبولعمران خان سے پارٹی لیڈرز کی ملاقات نا کرانے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی
مزید پڑھ »
پاکستان سے پہلا زمینی قافلہ فلسطین اور لبنان کیلئے امدادی سامان لیکر روانہکراچی سے بھی بذریعہ ہوائی جہاز امدادی سامان کی ایک اور کھیپ بھیجی گئی
مزید پڑھ »