ترکیہ میں گولہ بارود فیکٹری میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ترکيہ میں گولہ بارود بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے سے پورا علاقہ لرز اُٹھا اور خوفناک آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکت خیز حادثہ ترکیہ کے صوبے بالی سیر کے ضلع کریسی کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ تاحال گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے میڈیا کو بتایا کہ گولہ بارود کی فیکٹری میں ہونے والے زور دار
دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قریبی اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم انھوں نے واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کی تردید کی۔ یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردگان کی خصوصی توجہ کے باعث ترکیہ اب دنیا بھر میں ڈرون سمیت دیگر ملٹری ہتھیار کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے
ترکیہ دھماکہ فیکٹری ہلاکت زخمی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شام کی صورت حال پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیاترکیہ سمیت تمام فریقین کیساتھ شام کے معاملے پر رابطے میں ہیں، سعودی عرب
مزید پڑھ »
بشار الاسد کا طیارہ دوران پرواز کتنی اونچائی اورکس مقام پر ریڈار سے غائب ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیںشام کے سابق صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی خبریں گردش میں ہیں تاہم ان کے طیارے اور ممکنہ حادثے کی تصدیق نہیں ہو سکی
مزید پڑھ »
نیوی گیشن کا قصور یا حکام کی غفلت: بریلی میں نامکمل پُل سے گاڑی نیچے گرنے سے تین افراد کی ہلاکتوں کا ذمہ دار کون؟انڈیا کے شہر بریلی میں ایک نامکمل پل سے گاڑی نیچے گرنے کے واقعے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد حکام اور گوگل میپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »
مذاکرات میں اہم پیشرفت، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے فہرستوں کا تبادلہمصر کی پیش کردہ موجودہ تجویز کے تحت امریکا، قطر اور ترکیہ ثالثی میں مدد فراہم کر رہے ہیں: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
مزید پڑھ »
پاک بحریہ نے ’ماوی بلینہ‘ میں شرکت کیترکیہ کی زیر قیادت منعقد ہونے والی ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر مشق ’ماوی بلینہ‘ میں پاک بحریہ نے شرکت کی۔
مزید پڑھ »
’’آخری پتے کا کھیل ‘‘دھماکہ خیز ہفتہ گزر گیا، دھماکے دار ہفتہ شروع، فریقین آخری پتہ کھیل گئے۔ ’’ہم...
مزید پڑھ »