ترکی سے مزید 56 پاکستانی بے دخل، سعودی عرب سے بھی 9 پاکستانی ڈی پورٹ ARYNewsUrdu
طابق ترکی سے مزید 56 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی ترکش ائیر لائن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے ذرایع کے مطابق بے دخل پاکستانیوں سے ایف آئی اے امیگریشن نے پوچھ گچھ کی اور مزید تفتیش کے لیے انھیں پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا۔ ادھر سعودی عرب سے بھی غیر قانونی مقیم 9 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام افراد کو گرفتار کر کے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا۔یاد رہے کہ 23 نومبر سے اب تک 162 پاکستانیوں کو ترکی سے بے دخل کیا جا چکا ہے، یہ تمام افراد پاکستان پہنچائے جا چکے ہیں، جو کہ ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق 23 نومبر 2019 کو ترکی سے 42 پاکستانیوں کو، 29 نومبر کو 40 پاکستانیوں کو جب کہ 30 نومبر کو 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا...
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ترکی کابینہ کا کہنا تھا کہ 50 ہزار پاکستانیوں کو داخلی استحکام کے لیے خطرہ قرار دے کر ملک بدر کر دیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ترکی روس کے ساتھ میزائل سسٹم کے نئے معاہدے کو جلد مکمل کرنے کا خواہاںترکی روس کے ساتھ میزائل سسٹم کے نئے معاہدے کو جلد مکمل کرنے کا خواہاں Turkey Russia MissileSystem Agreement
مزید پڑھ »
نیٹو ہمارے مخالف گروپوں کو دہشتگرد تسلیم کرے، ترکینیٹو ہمارے مخالف گروپوں کو دہشتگرد تسلیم کرے، ترکی تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ایران،ترکی اورعرب ممالک کےدرمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت،پاک سعودی تعلقات سے اسلام دشمن قوتیں خوفزدہ ہیں:علامہ طاہر اشرفیریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور عرب اسلامی دنیا کے تعلقات بہت مضبوط مستحکم ہیں ،
مزید پڑھ »
فوربز30 انڈر30 فہرست:پاکستانی معیز خان بھی شاملفوربز30 انڈر30 فہرست:پاکستانی معیز خان بھی شامل تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »