نصاب میں خواتین کا کردار گھر کے کام کاج تک محدود
Getty Images
یہ تحقیق شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کی ڈاکٹر نادیہ آغا، پروفیسر غزل کاظم اور دیدار میرانی نے کی ہے۔پہلے مرحلے میں پرائمری سطح کے نصاب کا جائزہ لیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں سیکینڈری نصاب کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں تبصرہ کیا گیا ہے اس صورتحال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گھر کا کام کاج صرف عورت کی ہی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر نادیہ آغا کا کہنا تھا کہ سکول میں جب مستقبل کا پروفیشن منتخب کرنے کا مرحلہ آتا ہے تو سائنس اور انجنیئرنگ کے شعبوں کی طرف لڑکوں کا رجحان زیادہ دکھایا جاتا ہے جبکہ لڑکیوں کو صحت، ٹیچنگ یا نرسنگ کی طرف راغب دکھایا جاتا ہے: ’جو گھر کے کام کرنے والے کردار ہیں ان میں عورت کو فٹ کیا گیا ہے اور جو پیداواری کام ہیں اس میں لڑکوں کو کردار دیا گیا ہے۔‘
یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں جینڈر سٹڈیز کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر امبرین صلاح الدین کا کہنا ہے کہ جب گھر کے ماحول سے نکل کر بچہ پہلی مرتبہ سکول آتا ہے تو اس کے لیے استاد یا استانی اور وہ کتاب جس سے اس کا تعارف ہو رہا ہے بہت اہم ہیں اور اس کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں کرتارپور راہداری کے بارے میں تصویری نمائش کا اہتمامبرسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں کرتارپور راہداری کے بارے میں تصویری نمائش کا اہتمام Pakistan KartarpurCorridor ReligiousHeritage Highlighted Brussels Pictures pid_gov MoIB_Official ForeignOfficePk
مزید پڑھ »
خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن: مقبوضہ کشمیر میں خواتین بدترین جنسی تشدد کا شکاردنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک عورت کو اپنی زندگی میں جسمانی، جنسی یا ذہنی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو صرف صنف کی بنیاد پر اس سے روا رکھا جاتا ہے۔
مزید پڑھ »
بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں اضافہبلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »