یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی ایم این ایزکو پکڑنا شروع کر دیا، ایسا ماحول بنادیا جیسےخدانخواستہ کسی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا: بیرسٹر سیف
/ فائل فوٹووزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی مگر اس پر جو حکومتی رد عمل ہے وہ بھی ٹھیک نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین کو تقریر نہیں کرنی چاہیے، لوگ تجربے سے سیکھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اس پر معذرت کر چکے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ دیر رات کے بعد علی امین سے رابطہ ہوا لیکن تفصیل سے بات نہیں ہو سکی، رات کو وضاحت کردی تھی کہ ان کے ساتھ دو افراد تھے ان دو کے بھی فون بند تھے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمہوری حقوق نہ دیے جائیں تو پھر جلسوں میں تقریرجذباتی انداز میں ہوتی ہے، کارکنوں کے جذبات کو کنٹرول کرنےکے لیے لیڈرکا تقریرکرنا پولیٹیکل گروپ ڈائنامکس ہوتی ہیں، تقریرمیں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قابل اعتراض الفاظ ادا ہوئے بھی ہیں تو اس کے لیے قوانین موجود ہیں، ڈیفامیشن لاء اور دیگر قوانین ہیں اس کے تحت کارروائی کرلیں، یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی ایم این ایزکو پکڑنا شروع کر دیا، ایسا ماحول بنادیا جیسےخدانخواستہ کسی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نےعلی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کردی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت علی امین گنڈاپور کی جلسے کی تقریر اور بیانات سے ناراضعلی امین نے صحافیوں کے علاوہ اداروں پر غیر ضروری تنقید کی، انہوں نے جلسے میں تقریر سے قبل کسی رہنما کو اعتماد میں نہیں لیا: پی ٹی آئی ذرائع
مزید پڑھ »
نئی دماغی کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے شہری کو بولنے کے قابل بنا دیادماغی خطہ میں لگائے گئے چار مائیکرو الیکٹروڈ تقریر کو مربوط کرتے ہیں
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کو سکیورٹی نہ ملنے پر پنجاب حکومت کو خط لکھ دیاپنجاب اور وفاق کے وزرا و سینیئر افسران کو بھی سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرتے ہیں تاہم وزیراعلیٰ کے پی کو پنجاب میں کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی: خط
مزید پڑھ »
ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا پورے ملک میں بجلی سستی کرنے کا مطالبہنواز شریف کے بجائے وزیراعظم کو پورے ملک کے لیےپریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی، مصطفیٰ کمال
مزید پڑھ »
ڈاکوؤں نے چلتی گاڑی پر راکٹ لانچر کے برسٹ مارے، کچے میں زخمی اہلکار کا بیانگاڑی خراب نہیں تھی نہ ہی راستے میں رکی تھی، ڈاکو گنے کے کھیت میں گھات لگا کر بیٹھے تھے جنہوں نے چلتی گاڑی پر حملہ کیا: زخمی اہلکار کا بیان
مزید پڑھ »
آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتى کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بےبنیاد قرارآئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا، پاور ڈویژن
مزید پڑھ »