پنجاب اور وفاق کے وزرا و سینیئر افسران کو بھی سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرتے ہیں تاہم وزیراعلیٰ کے پی کو پنجاب میں کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی: خط
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری عابد مجید نے علی امین گنڈاپور کو پنجاب میں سکیورٹی نہ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کو شکایتی خط ارسال کیا۔
کے پی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ ملک بھر میں وی وی آئی پیز کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فیصل آباد میں سکیورٹی نہیں دی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب اور وفاق کے وزرا اور سینیئر افسران کو بھی سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرتی ہے تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پنجاب میں کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی۔
پرنسپل سیکرٹری کے پی نے اپنے خط میں لکھا کہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دورے سے سے متعلق پیشگی آگاہ کیا گیا تھا، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی ملنی چاہیےتھی۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سکیورٹی نہ ملنے پر انکوائری کی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جعلی لائسنس اسکینڈل: کے پی حکومت نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیامبینہ طور پر جعلی ویب سائٹس لائسنسز کی تصدیق کررہی ہیں، ایف آئی اے جعلی ویب سائٹس کی بھی تحقیقات کرے: کے پی حکومت
مزید پڑھ »
چھوٹے قد، موٹاپے اور جلد کے مرض کی وجہ سے باپ کے ناپسندیدہ اشوک جو 99 بھائیوں کو مار کر بادشاہ بنےقدیم ہندوستان کے بادشاہ اشوک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اپنے 40 سالہ دور حکومت میں انھوں نے تقریباً پورے برصغیر کو ایک حکومت کے تحت متحد کر دیا تھا۔
مزید پڑھ »
پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل دلانے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارشوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا جبکہ سندھ حکومت ارشد ندیم کو 5 کروڑ روپے دے گی۔
مزید پڑھ »
ارشد ندیم کو گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ الاٹ کرنے کا مشورہ کس کا تھا؟پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کے ساتھ خصوصی نمبر پلیٹ والی گاڑی کا بھی تحفہ دیا ہے
مزید پڑھ »
صدرمملکت کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہخصوصی تقریب میں عطا کریں گے، ایوان صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا
مزید پڑھ »
شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا: گورنر کے پیوزیراعلیٰ کی جانب سے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل موصول ہوئی تھی، سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا ہے: گورنر کے پی
مزید پڑھ »