سماعت کے دوران گواہوں پر جرح کرلی گئی، استغاثہ آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہ پیش کرے گا
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سماعت میں گواہوں پر جرح کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پیش ہوئیں۔ سماعت میں پراسیکیوٹرذوالفقارنقوی اورعمیرمجید بھی موجود تھے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے جن پر جرح کی گئی۔ گواہوں میں کیبنٹ ڈویژن کے آفیسر میثم اور اسٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد شامل تھے۔
سماعت میں کیبنٹ ڈویژن کے آفیسر نے بانی پی ٹی آئی کی بطور وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے آفیسر نے 2018 سے 2021 تک کا ڈالر اور یورو کے آفیشل ریٹس عدالت میں جمع کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی اور بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہوں پر جرح کی جب کہ استغاثہ اگلی سماعت پر مزید 2 گواہوں کو پیش کرے گا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائدجج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکاماسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گااحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس آخری مراحل میںبانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے حتمی دلائل مکمل کرلیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیشی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں تھیں۔
مزید پڑھ »
عمران خان، بشریٰ بی بی، گنڈاپور اور 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کی خلاف دہشتگردی کا مقدمہعمران خان، بشریٰ بی بی، گنڈاپور اور خواتین کے ساتھ 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کی خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت راولپنڈی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیںمقدمات میں عمران خان، بشریٰ بی بی، علیمہ خان، عارف علوی، اسد قیصر، حماد اظہر سمیت سینکڑوں کارکن نامزد ہیں
مزید پڑھ »