اکتوبر 2019 میں انعم مرزا کی بیچلر پارٹی کے بعد ثانیہ مرزا نے تصدیق کی تھی کہ انعم کی شادی دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہوگی۔ SamaaTV
بھارتی میڈیا پرکافی عرصے سے زیربحث ثانیہ مرزا کی بہن اورسابق بھارتی کپتان اظہرالدین کے صاحبزادے کی شادی بالاآخر سرانجام پا گئی۔
اکتوبر 2019 میں انعم مرزا کی بیچلر پارٹی کے بعد ثانیہ مرزا نے تصدیق کی تھی کہ انعم کی شادی دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہوگی۔ سوشل میڈیا پرشادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کے علاوہ دلہا دلہن نے بھی مختلف تقریبات کی تصاویرانسٹا پرشیئر کی ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے صاحبزادے اذہان مرزا کا خالہ کی شادی کا دعوت نامہ لیے ہوئے خوبصورت پوزمہندی کے موقع پر دلہن اور ثانیہ مرزا فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میںدلہا اور دلہن نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئرکیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ کی بہن انعم مرزا فیشن اسٹائلسٹ ہیں جنہوں نے ” بازار ” کے نام سے فیشن آؤٹ لیٹ متعارف کرایا جس کی برانڈ ایمبسیڈر ثانیہ مرزا ہیں جبکہ دلہا اسدالدین والد کے نقش قدم پرچلتے ہوئے کرکٹ سے ہی وابستہ ہیں۔ یاد رہے کہ انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے قبل نومبر 2016 میں انعم کی شادی بھارتی بزنس مین اکبر رشید سے ہوئی تھی۔ 2018 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رنبیراورعالیہ بھٹ کی شادی مقبوضہ کشمیر میں ہوگی؟بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر آئندہ سال 2020 میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے SamaaTV
مزید پڑھ »
کراچیپسند کی شادی کرنے والی ایک اور خاتون کا غیرت کے نام پر قتلغیرت کے نام پر ایک اور خاتون کو قتل کردیا گیا، مقتولہ کا جرم یہ تھا کہ اس نے گھر والوں کی ناراضگی مول لے کر پسند کی شادی کی تھی
مزید پڑھ »
کراچی میں جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئیکراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعہ سےسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہےجبکہ آج کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھ »