یہ مضمون جامعات کی خود مختاری کو یقینی بنانے اور سیاسی مداخلت سے محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
کسی بھی ریاستی نظام میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے ۔اسی بنیاد پر حکومتی اور معاشرتی نظام کی ترقی کا عمل جڑا ہوتا ہے ۔ آج کی جدید دنیا میں اعلیٰ تعلیم سے جڑے معیارات میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں اور ماضی کی روائتی تعلیم کے بجائے آج کے جدید تعلیم ی تصورات تبدیل ہورہے ہیں ۔ جو ریاستی نظام اپنی اعلیٰ تعلیم کے معیارات کو جدید دنیا سے جوڑ کر داخلی ترقی واصلاحات پر توجہ دے رہا ہے اس کے لیے عملی و فکری میدان میں ترقی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ خاص طور پر ہم نے اپنی اعلیٰ تعلیم کے
معیارات کو عملی طور پر کیسے تحقیق کے میدان سمیت مارکیٹ کی ضرورت اور تربیت سمیت مختلف نوعیت کی صلاحیتو ں کے ساتھ جوڑنا ہے یہ ہی اس وقت ایک بڑا چیلنج اعلیٰ تعلیم سے جڑے ماہرین اور فیصلہ ساز لوگوں کے سامنے ہے ۔ یہ ہی وہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے ہوتے ہیں جو معاشرے کی سطح پر ایک متبادل سوچ کو فروغ دیتے ہیں یا ترقی کا ایک مختلف متبادل بیانیہ پیش کرتے ہوئے جامعات کی فکری ،عملی آزادیوں و اظہار کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ اس کی بنیادی کنجی جامعات کی سطح پر جہاں تعلیم و تحقیق اور آزدانہ سوچ کے لیے سازگار ماحول ہوتا ہے وہیں جامعات کی داخلی خودمختاری اور سیاسی مداخلتوں سے پاک ماحول بھی ہوتا ہے ۔ یہ نہیں کہ ہمارے جیسے ملکوںمیں پڑھے لکھے افراد یا جامعات کو چلانے کا تجربہ رکھنے والے اہم افراد کی کمی ہے بلکہ جامعات کی سطح پر سیاسی مداخلتوں کا ماحول ہے ۔ایک طرف مرکزی اور صوبائی حکومتیں ہیں تو دوسری طرف ریاستی ادارے سمیت ایک بڑی مضبوط بیوروکریسی ہے جو تمام تر معاملات کو اپنے کنٹرول میں رکھ کر جامعات کی داخلی خود مختاری کو چیلنج کرتی ہیں ۔ وائس چانسلرز کی تقرری کے نظام کو دیکھیں تو اس میں ہمیں ہر سطح پر حکمران طبقات کی مداخلت کا غلبہ نظر آتا ہے ۔سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ وائس چانسلرز کے ناموں پر بھی صوبائی وزیراعلیٰ،گورنر اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ان کو نہ صرف چیلنج کرتے ہیں بلکہ یہ عمل بھی دیکھا جارہا ہے کہ حتمی انٹرویوز کے لیے تجویز کردہ وائس چانسلرکو وزیر اعلیٰ کے سامنے بھی انٹرویو کے لیے پیش کیا جاتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ میرٹ کے مقابلے میں سیاسی بالادستی یا کنٹرول کی اہمیت بڑھ گئی ہے
جامعات، خود مختاری، سیاسی مداخلت، تعلیم، تحقیق
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافیباغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی دے دیپاناما کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، صدر جوز راؤل مولینو
مزید پڑھ »
یو ایس ایڈ کے تعاون سے پاکستانی جامعات میں تحقیقاتی شعبے کے فروغ کیلیے ورکشاپورکشاپ میں 16 جامعات کے 60 فیکلٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی
مزید پڑھ »
حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں: اسد قیصرملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں: رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »
کوئٹہ؛ طالبعلم کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا، شاہراہیں و تعلیمی ادارے بند، ٹرینیں منسوخلواحقین، انجمن تاجران اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کا آج گیارہواں دن ہے
مزید پڑھ »
بے حکمتی کے گرداب میں مذاکراتی تنکے کی تلاش!عمران خان کی اٹھائیس سالہ سیاسی زندگی، مذاکرات، مفاہمت اور مصلحت جیسے...
مزید پڑھ »