جرمنی، آسٹریلیا، کوریا سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور کوریا کے شہر سیئول کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، جرمنی کے لیے بھی خصوصی پرواز آپریٹ کی جائے گی۔
پی آئی اے کی خصوصی پروازیں 23، 24 اور 25 اپریل کے درمیان اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8962 اسلام آباد سے میلبرن کے لیے روانہ ہوگی، جو آسٹریلیا میں محصور 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر پاکستان آئے گی۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے خصوصی پرواز پی کے 8749 بھجوائی جائے گی جو جرمنی محصور 2500 سے زائد ہم وطنوں کو فرینکفرٹ سے واپس لے کر اسلام آباد آئے گی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز ساؤتھ کوریا کے شہر سیئول سے 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے...
ذرایع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پرواز کا شیڈول جاری کیا جائے گا، دریں اثنا، ایئر لائن نے آسٹریلیا، سیئول اور جرمنی کے لیے پلاننگ شروع کر دی ہے، ان پروازوں کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔ ادھر امریکا میں پھنسے 750 پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے کی اجازت مل گئی ہے، ذرایع کے مطابق امریکی حکام نے ان پاکستانیوں کو واپس لے جانے کے لیے خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ متعدد ایئر لائنز کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے، قطر ایئر ویز کے ساتھ بھی خصوصی پرواز کے لیے بات چیت جاری ہے۔
دوسری طرف پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن بھی جاری ہے، خصوصی پرواز 300 سے زائد کینیڈین شہری اور مسافروں کو لے کر ٹورنٹو روانہ ہو چکی ہے، پرواز کی روانگی سے قبل تمام مسافروں کو مکمل سینیٹائز کیا گیا، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کی جانب سے تقسیم کی گئی امدادی رقوم کی تفصیل سامنے آگئی - ایکسپریس اردودس روز میں 44 لاکھ 44 ہزار 702 مستحق خاندانوں میں 53 ارب 33 کروڑ 62 لاکھ 24 ہزار روپے تقسیم کیے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
مزید پڑھ »
کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوزکرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز CoronavirusOutbreak CoronavirusPandemic CoronaVirusInAmerica CoronaCases StateDept State_SCA WHO
مزید پڑھ »
پاکستان کی صرف نصف آبادی کورونا سے متعلق خطرات سے آگاہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کراچی سے پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 54ہزار سے تجاوز کرگئیدنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 54ہزار سے تجاوز کرگئی مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
دنیابھرمیں کوروناوائرس کی وباء سے اموات کی تعداد154145 ہوگئیدنیابھرمیں کوروناوائرس کی وباء سے ہونے والی اموات کی تعدادایک لاکھ چون ہزار ایک سو پینتالیس ہوگئی ہے جبکہ بائیس لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو اکیانوے افرادوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک
مزید پڑھ »