جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا گیا
وزیراعظم عمران خان سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائیں گے، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اکیس دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف کیخلاف پاناما کیس اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلے سنانے والے بنچ کا حصہ رہے۔ دونوں فیصلوں میں وقت کے وزرائے اعظم کو نااہل قرار دے کر اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 3 نومبر 2007ء کی ایمرجنسی سے متعلق فیصلے کے خلاف پرویز مشرف کی نظر ثانی درخواست مسترد کرنے والے بنچ میں بھی شامل رہے۔ اس کے علاوہ وہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کو درست قرار دینے والے عدالتی بنچ کا بھی حصہ تھے۔
نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر جسٹس گلزار احمد 22 دسمبر 2019ء کو عہدہ سنبھالیں گے اور فروری 2022ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ کے جج جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیاعمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا PMImranKhan NawazSharif ImranKhanPTI SupremeCourt ChiefJustice PTIofficial Imran pmln_org MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا - ایکسپریس اردونواز شریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹس اور انسانی ہمدردی کے تحت باہر بھیجنے کی اجازت دی تھی، وزیراعظم
مزید پڑھ »
چیف جسٹس، طارق جمیل اور بودی شاہآج کل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، وزیراعظم عمران خان اور صحت مند مریض خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کا بھی ان سب سے... کالم پڑھئے: تحریر: مظہر بر لاس DailyJang
مزید پڑھ »
کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم آئین سے فٹبال کھیلیں: چیف جسٹسسپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بدترین مجرم ہی کیوں نہ ہو اس کے بنیادی حقوق کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور عدالت شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔
مزید پڑھ »
ہمارے سامنے طاقتور صرف قانون ہے، چیف جسٹساسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ طاقتوروں کا طعنہ ہمیں مت دیا جائے ، ہمارے سامنے طاقتور صرف قانون ہے
مزید پڑھ »
وزیراعظم نےخود لوگوں کوبیرون ملک بھیجا،چیف جسٹسچیف جسٹس اصف سعید کھوسہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے خود سے کوئی فیصلہ نہیں لیا
مزید پڑھ »