محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی مدد کریں مزید پڑھیے:
محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی شناخت کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
اخبارات میں جاری اشتہار میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی مدد کریں، شناخت کرانے والے فرد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا اور سامان لوٹنے کے بعد اسے آگ لگادی تھی، حملہ آوروں نے قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی تھی، یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جناح ہاؤس و دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت کا سلسلہ جاریشرپسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ عسکری قیادت سے ملاقاتوزیراعظم شہبازشریف نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے، وزیراعظم نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔وزیر اعظم آج جناح ہاؤس لاہور پہنچے، نگراں وزیر
مزید پڑھ »
عسکری قیادت سے اظہار یکجہتی : وزیراعظم آج جناح ہاؤس کا دورہ کریں گےلاہور : وزیراعظم شہباز شریف عسکری قیادت سےبھرپوراظہاریکجہتی کے لیے آج جناح ہاؤس کا دورہ کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »
پشاور پولیس نے شہر میں شرپسندی پھیلانے والوں کی تصاویر جاری کردیںپولیس کی جانب سے شہر میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کی نشاندہی کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے
مزید پڑھ »
جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئیجناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی arynewsurdu
مزید پڑھ »