مختصر فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کی موجودہ تقرری چھ ماہ کے لیے ہو گی اور اس توسیع کا اطلاق جمعرات 28 نومبر 2019 سے ہو گا۔ BajwaExtension SupremeCourtOfPakistan Extension_Army_Chief تفصیلات:
جمعرات کی دوپہر عدالتی کارروائی ایک وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو حکومت کی جانب سے عدالت کو یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ تین میں عدالت کی جانب سے اٹھائے جانے والے چار نکات پر بیان حلفی جمع کروایا جائے گا۔اس سے قبل عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے حکومت سے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے نئے حکم نامے میں مدت کے تعین اور عدالت کے ذکر کو نکال دیا جائے۔
چیف جسٹس نے جواب دیا کہ گذشتہ 72 برس سے ایسا نہیں ہوا کیونکہ اب یہ معاملہ عدالت کے سامنے آیا ہے تو اسے قانون کے مطابق دیکھنا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے ’مسئلے حل ہو جاتے ہیں لیکن ہمارے پاس آتا کوئی نہیں ہے۔ کہتے ہیں ہم خود نوٹس لے لیں، کیوں لیں۔ ایک راہی آیا ہمارے پاس پھر ہم نے اسے جانے نہیں دیا۔‘
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ’ہمیں بتایا گیا کہ جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، اگر جنرل ریٹائر نہیں ہوتے تو پینشن بھی نہیں ہوتی، تو جنرل راحیل کی دستاویزات دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان پر کیا لکھا ہے اور اگر وہ ریٹائر نہیں ہوئے تو ان کو پینشن مل رہی ہے یا نہیں۔‘تصویر کے کاپی رائٹسپریم کورٹ نے سابق جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل راحیل شریف کی ایکسٹنشن اور ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات طلب کی ہیں
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر فیصلہ محفوظآرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے تیسرے روز سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ جمعرات کی دوپہر سنایا جائے گا۔
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوریتازہ ترین۔۔۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
مدت ملازمت میں توسیع کیس: جنرل (ر) کیانی کی ایکسٹینشن کا نوٹیفکیشن طلب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »