جنریشن بیٹا کا آنے کا زمانہ شروع ہو گیا ہے

SOCİETY خبریں

جنریشن بیٹا کا آنے کا زمانہ شروع ہو گیا ہے
جنریشن بیٹاجنریشن الفاجنریشن زی
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

جنریشن بیٹا 2025 سے 2039 تک پیدا ہونے والے بچوں کی نسل ہے جو مختلف سماجی چیلنجز کا سامنا کرے گی.

نئے سال کے ساتھ نئی نسل کے عہد کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ جی ہاں واقعی 2025 میں پیدا ہونے والے بچے درحقیقت جنریشن بیٹا (beta) سے تعلق رکھنے والے اولین بچے ہوں گے۔ جنریشن بیٹا میں 2025 سے 2039 تک پیدا ہونے والے بچے شامل ہوں گے اور اس طرح جنریشن الفا کا عہد اب ماضی کا قصہ بن گیا ہے۔ جنریشن الفا میں 2010 سے 2024 تک پیدا ہونے والے بچے شامل تھے جبکہ ان سے پہلے جنریشن زی کا زمانہ تھا جو 1996 سے 2010 تک کا تھا۔ماہرین نے بتایا کہ جنریشن بیٹا میں پیدا ہونے والے بچوں کو مستقبل میں مختلف سماجی چیلنجز کا

سامنا ہوگا۔ مثال کے طور پر موسمیاتی تبدیلیوں، عالمی آبادی میں آنے والی تبدیلیاں اور شہروں کا پھیلاؤ چند بڑے چیلنجز ہوں گے۔ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے عہد کی پہلی نسل بھی ہے اور 2035 تک عالمی آبادی میں ان کا حصہ 16 فیصد ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اے آئی کے عہد میں پرورش پانے والے یہ بچے اس ٹیکنالوجی کو روزمرہ کی زندگی میں مکمل طور پر شامل کر دیں گے یا اپنالیں گے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ جنریشن بیٹا کے والدین (جن میں زیادہ تر جنریشن زی میں شامل افراد ہوں گے) کو اپنے بزرگوں کے مقابلے میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے مختلف سوچ کو اپنانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1981 سے 1996 کے دوران پیدا ہونے والے زیادہ تر والدین سوشل میڈیا کو اپنے بچوں کی زندگیوں کو جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں، مگر جنریشن زی سے تعلق رکھنے والے افراد سوشل میڈیا کے مثبت پہلوؤں اور چیلنجز کو زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔ ماہرین کے خیال میں جنریشن زی سے تعلق رکھنے والے والدین اس بات سے زیادہ اتفاق کریں گے کہ بچوں کے اسکرین ٹائم کو سختی سے محدود کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ جنریشن بیٹا سے تعلق رکھنے والے بچوں کی پیدائش کورونا کی وبا کے بعد کی دنیا میں ہو رہی ہے جس کے بارے میں وہ تاریخ سے جانیں گے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

جنریشن بیٹا جنریشن الفا جنریشن زی اے آئی ٹیکنالوجی سوشل میڈیا کورونا

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انیل کپور کی نئی فلم 'صوبیدار' کا پہلا ٹیزر جاریانیل کپور کی نئی فلم 'صوبیدار' کا پہلا ٹیزر جاریانیل کپور کی آنے والی فلم 'صوبیدار' کا پہلا ٹیزر جاری ہو چکا ہے۔
مزید پڑھ »

کرم میں غذائی قلت؛ خیبرپختونخوا حکومت نے آٹا فراہمی کیلیے اقدامات شروع کردیےکرم میں غذائی قلت؛ خیبرپختونخوا حکومت نے آٹا فراہمی کیلیے اقدامات شروع کردیےسرکاری گوداموں سے ملوں کو گندم کی ریلیز کا عمل شروع ہو چکا ہے, وزیرخوراک
مزید پڑھ »

چین کے نئے لڑاکا طیارے نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیںچین کے نئے لڑاکا طیارے نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیںاسٹیلتھ لڑاکا طیارے کو چھٹی جنریشن کا طیارہ بتایا جا رہا ہے
مزید پڑھ »

مذاکرات کا معاملہ ختم ہو گیا ہے اب نہیں ہوں گے؟ ایاز خان کا کہنا ہےگروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا معاملہ ختم ہو گیا ہے اب نہیں ہوں گے لیکن میں آپ سے عرض کروں کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مذاکرات تو ہونے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے حکومت کی حکمت عملی یہ لگ رہی ہے کہ پیر کو عمران خان کو ایک بار سزا ہو جائے پھر اس کے بعد مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
مزید پڑھ »

آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہآذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہآذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »

واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کے لیے کارآمد فیچر کا اضافہواٹس ایپ میں گروپ چیٹس کے لیے کارآمد فیچر کا اضافہواٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-25 23:10:55