فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت میں موجود دونوں مجرم پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
جنوبی کوریا میں 2 پاپ گلوکاروں کو اجتماعی جنسی زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کی عدالت نے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار جنگ جون ینگ کو 6 سال اور دوسرے گلوکار شوئی جون ہون کو 5 سال قید کی سزائیں سنائیں۔ مقدمے کے فیصلے کے مطابق دونوں شوبز شخصیات نے اس حالت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی جب وہ شراب کے نشے میں مدہوش تھیں اور مزاحمت کرنے کے قابل نہیں تھیں، پھر زیادتی کی خفیہ ویڈیوز بناکر خواتین کی اجازت کے بغیر انہیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ بھی کردیا۔ انہوں نے 2006 میں دو الگ مواقعوں پر اس جرم کا ارتکاب کیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں گلوکاروں کو جنسی مجرموں کی اصلاح کے 80 گھنٹوں پر مشتمل پروگرام میں بھی شرکت کرنی ہوگی۔ دونوں مجرم ایک دوسرے کے دوست اور ملک کے مشہور گلوکار ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں گلوکار خواتین کو محض جنسی تسکین کا سامان سمجھتے ہیں اور انہوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئیسعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی Read News KSAmofaEN Pakistani Umrah Hotel Blaze
مزید پڑھ »
ہانگ کانگ میں 16سال کے دوران سیاحو ں کی آمد میں ریکارڈ کمیہانگ کانگ میں 16سال کے دوران سیاحو ں کی آمد میں ریکارڈ کمی HongKong Recorded BiggestVisitorDecline Last16Years Tourism Tourists
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی - ایکسپریس اردوہوٹل میں 180 پاکستانی عمرہ زائرین مقیم تھے جنہیں دوسرے ہوٹل پر منتقل کردیا گیا ہے
مزید پڑھ »
پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ - ایکسپریس اردورواں سال 10 ماہ میں غیرت کے نام 149 خواتین کو قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہصوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »