جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 ہلاک

Worldwide News خبریں

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 ہلاک
SOUTH KOREAAIRPLANE CRASHFATALITIES
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 74 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 50%
  • Publisher: 53%

جنوبی کوریا کے مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 78 سالہ بزرگ سے 3 سالہ بچہ تک کے افراد شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے آخری پیغامات کے بارے میں میڈیا کو بتایا.

جنوبی کوریا کے مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے میں 179 افراد کی موت پر ہر طرف ماحول افسردہ ہے جہاں ہلاک افراد کے رشتہ دار اور دوست اپنے پیاروں کی تلاش میں ایئرپورٹ پر جمع ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ میں درد انگیز مناظر تھے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں مسافر کی جانب سے حادثے سے محض چند منٹ قبل پیغام ملا اور انہوں نے کہا کہ ایک پرندہ طیارے کے پروں سے ٹکرا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دوسرے مسافر نے اپنے پیاروں کو پیغام بھیجا کہ ‘کیا مجھے اپنے آخری الفاظ ادا کرنے چاہئیں’۔ جنوبی کوریا کی خبرایجنسی نیوز ون ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ بدقسمت طیارے میں سوار مسافروں میں بزرگ مسافر کی عمر 78 اور سب کم عمر مسافر 3 سالہ بچہ تھا۔ اسی طرح رپورٹس میں بتایا گیا کہ مسافروں میں دو افراد کا تعلق تھائی لینڈ سے تھا اور سوشل میڈیا پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم پائیٹونگٹارن شناوترا نے لکھا کہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ تھائی وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ طیارے میں تھائی لینڈ کے کتنے شہری سوار تھے اور صورت حال واضح کردیں اور ساتھ فوری طور پر مدد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ حادثے کے شکار طیارے کی کمپنی جے جو نے حادثے پر معذرت کی ہے اور بیان میں کہا کہ اس حادثے کے حوالے سے جو ممکن ہوا وہ کیا جائے گا اور اس حادثے پر معذرت خواہ ہے۔ ایئرلائنز کے سی ای او کم ای بائی نے کہا کہ طیارے کے حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوا، طیارے کے حادثے کا ریکارڈ بھی نہیں ہے اور حادثے سے قبل کسی قسم کی فنی خرابی کے آثار بھی نہیں تھے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

SOUTH KOREA AIRPLANE CRASH FATALITIES INTERNATIONAL NEWS THAILAND

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: کم از کم 124 ہلاکجنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: کم از کم 124 ہلاکجنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 124 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں ہوائی جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں ہوائی جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاکایک جے ایئر کے ہوائی جہاز کا زمین پر پیٹ لینڈنگ اور اڑان کی، جس میں 179 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ جنوبی کوریا میں سب سے مہلک ہوائی حادثہ ہے.
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں ہوائی حادثے میں 167 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں ہوائی حادثے میں 167 افراد ہلاکایک جہاز کی بیلی لینڈنگ اور رن وے سے باہر نکل جانے کے بعد، جنوبی کوریا کے موان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بھاری حادثہ پیش آیا.
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 62 ہلاکجنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 62 ہلاکجنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کا حادثہ، لینڈنگ گیئر کی خرابی کی وجہ سے، 62 ہلاک، متعدد زخمی
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ میں 85 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ میں 85 افراد ہلاکہنگامی طور پر ماؤن بینر TNT ائرپورٹ میں ایک طیارہ حادثہ میں کم از کم 85 افراد ہلاک ہوگئے۔ Bangkok سے موان بینر TNT ائرپورٹ کے لیے ایک Jeju Air Boeing 737-800 فلٹ 9:03 AM (GMT 00:03) بجے ائرپورٹ سے باہر کیسے گئی۔ 175 مسافر اور 6 کrew ممبر کی یہ طیارہ تھی۔ 85 شہداء، جن میں 46 عورتوں اور 39 مردوں نے اگ میں جان گھوائی۔ دو افراد، ایک کrew ممبر اور ایک مسافر، زندہ رہے لیکن شدید حالت میں ہیں۔ گواہوں نے کہا کہ طیارہ اڑان کیسے گئی اور پھر اگ لگ گئی، اس کے بعد ایک سلسہ انفجار ہوئے۔ یہ حادثہ جنوبی کوریا کے صدر Choi Sang-mok کی جانب سے ائرپورٹ میں تمام ممکنہ وسائل کو بحالی اور بچاؤ کے عمل میں داخل کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: 167 ہلاکجنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: 167 ہلاکجنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جیجو ایئر لائن کا طیارہ بیریئر سے جاٹ کر آگ بھڑک اٹھی۔ 167 افراد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-16 02:06:52