جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کے ایک مسافر کی ائیرپورٹ پر کھڑی اپنی فیملی سے کی جانے والی آخری دل چیر دینے والی گفتگو سامنے آئی ہے۔
سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہےطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا سیئول: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کے ایک مسافر کی ائیرپورٹ پر کھڑی اپنی فیملی سے کی جانے والی آخری دل چیر دینے والی گفتگو سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 179 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی
خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والے طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے پیاروں کو لینے ائیرپورٹ پر بڑی تعداد میں لوگ آئے تھے، ان ہی میں سے ایک شخص نے جہاز میں موجود اپنے مسافر سے ہونے والی آخری بات چیت کے بارے میں بتایا۔ طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے، طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا: خبر ایجنسیانہوں نے کہا مجھے جہاز کے حادثے سے چند منٹ قبل فون پر پیغام موصول ہوا، جس میں میرے مسافر نے بتایا کہ 'ہمارے جہاز کے وِنگ میں پرندہ اٹک گیا ہے اور ہم فی الحال لینڈ نہیں کرسکتے'۔ مذکورہ شخص نے کہا کہ یہ پیغام پڑھ کر میں نے میسج کیا کہ مزید کتنا وقت لگے گا؟ اور یہ کب سے ہو رہا ہے؟جواب میں جہاز میں بیٹھے مسافر نے کہا 'بس ابھی ہوا ہے، کیا میں اپنے آخری الفاظ کہہ دوں؟ کیا مجھے وصیت کر دینی چاہیے؟
AIRCRASH SOUTH KOREA AVIATION FATALITIES INVESTIGATION
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 ہلاکجنوبی کوریا کے مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 78 سالہ بزرگ سے 3 سالہ بچہ تک کے افراد شامل ہیں۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: کم از کم 124 ہلاکجنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 124 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں ہوائی جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاکایک جے ایئر کے ہوائی جہاز کا زمین پر پیٹ لینڈنگ اور اڑان کی، جس میں 179 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ جنوبی کوریا میں سب سے مہلک ہوائی حادثہ ہے.
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا ایئرلائنز حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا کے مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک افراد میں بڑے اور چھوٹے سے لے کر 3 سالہ بچہ تک سوار تھے۔ حادثے کے شکار طیارے کی کمپنی جے جو نے حادثے پر معذرت کی ہے۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں ہوائی حادثے میں 167 افراد ہلاکایک جہاز کی بیلی لینڈنگ اور رن وے سے باہر نکل جانے کے بعد، جنوبی کوریا کے موان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بھاری حادثہ پیش آیا.
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ میں 85 افراد ہلاکہنگامی طور پر ماؤن بینر TNT ائرپورٹ میں ایک طیارہ حادثہ میں کم از کم 85 افراد ہلاک ہوگئے۔ Bangkok سے موان بینر TNT ائرپورٹ کے لیے ایک Jeju Air Boeing 737-800 فلٹ 9:03 AM (GMT 00:03) بجے ائرپورٹ سے باہر کیسے گئی۔ 175 مسافر اور 6 کrew ممبر کی یہ طیارہ تھی۔ 85 شہداء، جن میں 46 عورتوں اور 39 مردوں نے اگ میں جان گھوائی۔ دو افراد، ایک کrew ممبر اور ایک مسافر، زندہ رہے لیکن شدید حالت میں ہیں۔ گواہوں نے کہا کہ طیارہ اڑان کیسے گئی اور پھر اگ لگ گئی، اس کے بعد ایک سلسہ انفجار ہوئے۔ یہ حادثہ جنوبی کوریا کے صدر Choi Sang-mok کی جانب سے ائرپورٹ میں تمام ممکنہ وسائل کو بحالی اور بچاؤ کے عمل میں داخل کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »