صدر یون سوک ییول کیخلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ آج ہوگی
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے پر معافی مانگ لی ہے تاہم اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کے صدر یون سوک ییول نے ٹی وی پر نشر ہونے والے قوم سے خطاب میں کہا کہ مارشل لا کا اعلان صدر کی حیثیت سے میری مایوسی کی وجہ سے کیا گیا۔ تاہم میرا یہ عمل عوام کے لیے پریشانی اور تکلیف کا باعث بنا۔ میں ان شہریوں سے تہہ دل سے معافی چاہتا ہوں جنہیں بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔ معافی مانگنے کے باوجود صدر یون نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا۔
پارلیمنٹ میں صدر یون سوک ییول کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ آج ہوگی۔ اس موقع پر شہریوں نے دارالحکومت سیئول میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ صدر یون نے کی چند روز قبل چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد جنوبی کوریا میں مارشل لا لگا کراور فوج کو پارلیمنٹ میں تعینات کر کے اپنے شہریوں اور عالمی برادری کو حیران کر دیا تھا۔
تاہم جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں قانون سازوں نے مارشل لا کے نفاذ کے صدارتی حکم نامے کو مسترد کر دیا تھا تاہم جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ حزب اختلاف اور صدر یون کی اپنی پارٹی کے اہم ارکان نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔Dec 06, 2024 09:43 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لا مسترد کردیا، عوام کا احتجاجعوام نے جنوبی کوریا کے صدر کی گرفتاری اور مارشل لا کا نفاذ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا کے صدر نے صرف چند گھنٹوں کے لیے مارشل لا کیاجنوبی کوریا کے صدر نے منگل کی رات میں صرف چند گھنٹوں کے لیے مارشل لا کیا۔ اس قانون کا اعلان یون سوک یول نے کر کے اپنی سیاسی مشکلات کا جواب دیا۔
مزید پڑھ »
ملک سے غداری کا الزام، جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی گئیسیاسی اور دباؤ کے باعث جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بدھ کے روز علی الصبح ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھا لیا تھا
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا اٹھانے کا اعلان کیا، اپوزیشن اور مزدور یونین کے مدد جو کردار نہیں مائل ہےجنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا اٹھانے کا اعلان کیا ہے، جس کے پس انجام میں پارلیمنٹ نے مارشل لا کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ اس کے بعد کابینہ نے ملک سے مارشل لا اٹھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں دوسرے طرف اپوزیشن نے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا کے صدر کا 6 گھنٹے بعد ہی ملک سے مارشل لا اٹھانے کا اعلان300 اراکین پر مشتمل پارلیمنٹ کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دیا
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا کے صدر مارشل لا کے نفاذ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قوم سے خطاب کرتے ہیںجنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ اپوزیشن کے اقدامات کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے۔ ملک کے چند اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کرنے والی اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا گیا جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا۔
مزید پڑھ »