محسن ہینڈرکس کا تعلق ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی سے تھا اور وہ 1996 میں ہم جنس پرست کے طور پر سامنے آئے تھے
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے، جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی۔ دو نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔
قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو بھی اس کیس میں مدد فراہم کر سکتا ہو، وہ فوری طور پر آگے آئے۔ محسن ہینڈرکس کا تعلق ایل جی بی ٹی کیو مسلم کمیونٹی سے تھا اور وہ 1996 میں ہم جنس پرست کے طور پر سامنے آئے تھے۔ وہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے قریب الغربہ مسجد میں امامت کرتے تھے، جو ہم جنس پرست مسلمانوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ سمجھی جاتی تھی۔
یہ قتل جنوبی افریقہ میں ٹارگٹ کلنگ اور مذہبی آزادی کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دے رہا ہے، جبکہ ایل جی بی ٹی کیو تنظیموں نے محسن ہینڈرکس کے قتل کی مذمت کی ہے اور اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔Feb 15, 2025 11:37 PMروس یوکرین امن مذاکرات سے یورپ کو دور رکھا جائے گا، امریکادبئی میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہالمیہ ہے جنھیں ٹیکس ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کرتے، چیئرمین ایف بی آرخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
محسن ہینڈرکس: 'دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام' کا جنوبی افریقہ میں قتلجنوبی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دنیا کے پہلے اعلانیہ ہم جنس پرست امام کہلائے جانے والے محسن ہینڈرکس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
جنوبی افریقہ میں ہم جنس پرست امام محسن ہینڈرکس کو گولیاں ماریں قتل کر دیا گیاکیپ ٹاؤن: دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام محسن ہینڈرکس کو جنوبی افریقہ میں گولیاں ماریں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی۔ دو نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر دو قتل کی لرزہ خیز وارداتنواحی علاقہ چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قاتل کیس علی کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
ملکہ اپنے بادشاہ شوہر کی تیسری شادی بذریعہ عدالت روکنے میں ناکام: ’میری اُن سے شادی برقرار ہے، یہ تیسری نہیں کر سکتے‘جنوبی افریقہ کے زولو قبائلی بادشاہ میسوزولو کازولیتینی کی پہلی زوجہ ملکہ اینتوکوزو کا مائسیلا اپنے شوہر کی تیسری شادی کے منصوبے کو قانونی طور پر روکنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
بھکر: غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز وارداتمقتولہ سمیرا بی بی تین بچوں کی ماں تھیں جبکہ مقتول آفاق غیر شادی شدہ تھا
مزید پڑھ »
فلسطینیوں کی جبری منتقلی، نسلی تطہیردنیا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع تجویز کو وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے
مزید پڑھ »