جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی غرض سے متعلقہ حکام ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے تاہم وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا. وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں یون سک یول جنوبی کوریا کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے صدر ہوں گے.
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی غرض سے متعلقہ حکام ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے تاہم وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں یون سک یول جنوبی کوریا کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے صدر ہوں گے۔
صدر یون سک یول کو 3 دسمبر کو مارشل لا نافذ کرنے پر قید یا پھر سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ تحقیقات کرنے والے کرپشن انویسٹیگیشن آفس نے کہا ہے کہ صدر یون سک یول کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مطابق سی آئی او کے تفتیش کار اور اعلیٰ پراسیکیوٹر لی ڈائی ہوان کو صدر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کے لیے سخت سکیورٹی کے حصار سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق وہاں موجود فوجی اہلکاروں نے تفتیشی ٹیم کو رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں فوجی یونٹ نے انہیں آگے جانے کی اجازت دے تھی لیکن گھر کے اندر سکیورٹی سروس کے اہلکار موجود تھے جو یون سک یول کے صدر ہونے کے ناطے، ان کی سکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔صدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایسے وارنٹ جو غیرقانونی اور ناجائز ہوں ان پر عملدرآمد بھی غیرقانونی ہے۔
صدر کو گرفتار کرنے کی غرض سے متعدد پولیس بسیں اور سینکڑوں پولیس افسران صدارتی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں۔ رواں ہفتے صدر کو حراست میں لینے کے عدالتی حکم کے بعد سے یون سک یول نے خود کو گھر کے اندر محصور کر رکھا ہے۔ مارشل لا لگانے کے تقریباً دو ہفتے بعد 14 دسمبر کو صدر یون سک یول کے خلاف پارلیمنٹ میں پیش کی گئی مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی تھی۔Jan 01, 2025 11:19 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق...
جنوبی کوریا صدر یون سک یول گرفتاری مارشل لا کرپشن انویسٹیگیشن آفس سی آئی او مواخذہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواستجنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست दी ہے۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواستجنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانے کی تحقیقات میں سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی ہے. سابق صدر نے مارشل لا کے نفاذ سے متعلق سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں. یہ جنوبی کوریا میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
ملک سے غداری کا الزام، جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی گئیسیاسی اور دباؤ کے باعث جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بدھ کے روز علی الصبح ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھا لیا تھا
مزید پڑھ »
جنوبی کورین صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیابصدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک میں 300 اراکین نے حصہ لیا، حکومتی اراکین نے بھی صدر کے خلاف ووٹ دیا
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں غیر منتخب صدر یون سوک یول گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہےجنوبی کوریائی غیر منتخب صدر یون سوک یول ایک ٹیسلا سائبر ٹرک کے پھٹنے کے بعد تیسری روز خود کو گرفتاری سے روکتے رہے۔ انہوں نے اپنی رکنیت پر مبنی دستاویزات کے ساتھ ، 3 دسمبر کو ایک ناکام مارشل لاء کی کوشش کے بعد سے پولیس کی چوکیداروں سے روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »
یون سول یول کی رہائش میں گرفتاری کے لیے CID کی کوششجنوبی کوریا میں، یون سول یول کی رہائش میں سابق صدر کی گرفتاری کے لیے CID کی کوشش میں ان کے سیکیورٹی فورس انہیں روک رہے ہیں۔ یون سول یول کو پہلے سے ہی قانون سازوں نے اپنی پوزیشن سے سبکدھارہ کر دیا ہے اور اگر وارنٹ نافذ کیا جاتا ہے تو وہ جنوبی کوریا کے پہلے موجودہ صدر ہوں گے۔
مزید پڑھ »