جنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانے کی تحقیقات میں سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی ہے. سابق صدر نے مارشل لا کے نفاذ سے متعلق سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں. یہ جنوبی کوریا میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانے کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ فوٹو فائلغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لا ء بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور یون سک یول پولیس اور کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔ جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا جنوبی کوریا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی صدر کے
وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق صدر کو بھی بغاوت کے کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ سابق صدر یون سک یول کے وکیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کو بغاوت کے کیس کی تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک میں مارشل لا لگانے پر صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک پیش کی گئی تھی جو پہلے ناکام رہی پھر دوسری مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی جو کامیاب رہی۔ بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر کے خلاف بھی مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی جو کامیاب ہو گئی۔ اس طرح پارلیمنٹ نے چند روز کے دوران جنوبی کوریا کے دو صدورو کا مواخذہ کر دیا
جنوبی کوریا مارشل لا یون سک یول وارنٹ گرفتاری سابق صدر تحقیقات مواخذہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواستجنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست दी ہے۔
مزید پڑھ »
ملک سے غداری کا الزام، جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی گئیسیاسی اور دباؤ کے باعث جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بدھ کے روز علی الصبح ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھا لیا تھا
مزید پڑھ »
جنوبی کورین صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیابصدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک میں 300 اراکین نے حصہ لیا، حکومتی اراکین نے بھی صدر کے خلاف ووٹ دیا
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں صدر یول ہان سو کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیابجنوبی کوریا کے قائم مقام صدر یول ہان سو کے خلاف مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ میں کامیاب ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے چند روز کے دوران دوسرے صدر کی چھٹی کر دیہان ڈک سو جنوبی کوریا کے وزیراعظم بھی ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا نے کسی قائم مقام صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی ہے
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادیجنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی ہے۔
مزید پڑھ »