ہائی کورٹ میں سینئر جج کو چیف جسٹس ہائی کورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، رولز
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مزید 6 ماہ کی توسیع کردی اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی تجویز کے برعکس جج کی تعیناتی کے لیے خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کو کمیشن کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جہاں رولز سے متعلق فیصلہ ہوا اور مجوزہ رولز کی معمولی تبدیلی کے ساتھ منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ رولز میں معمولی تبدیلی بھی کر دی گئی ہے اورنئے ایڈیشنل ججوں کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی ہے تاہم کسی امیدوار کی انٹیلجنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوا کرے گی۔
حتمی ڈرافٹ میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے لیے تین نام زیر غور آیا کریں گے اور سینئر جج کو چیف جسٹس ہائی کورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی۔جوڈیشل کمیشن کا رولز پر اجلاس کے بعد آئینی بنچ کی توسیع کے ایجنڈے پر دوسرا اجلاس ہوا اور ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کو مزید 6 ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی ہے۔
آئینی بنچ کی تشکیل برقرار رکھنے کا فیصلہ سات چھ کے تناسب سے ہوا، جسٹس جمال مندوخیل نے سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو آئینی بنچ میں شامل کرنے کی تجویز دی تاہم ووٹنگ میں 7 اراکین نے بینچ برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جسٹس منصور کا ایک اور خط، ججز کی تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار کی مخالفت کردیرولز میں آئینی بینچ کیلئے ججز کی تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط
مزید پڑھ »
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل جسٹس منصور کا ایک اور اہم خطآئینی بینچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، ججز تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی سے رپورٹ لینے کی مخالفت
مزید پڑھ »
9 مئی کیسز، سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرربانی پی ٹی آئی کی عام انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے
مزید پڑھ »
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاریاجلاس سے قبل جسٹس منصور کا ایک خط سامنے آیا جس میں آئینی بینچ کیلیے ججز کی تعیناتی کے مکنزم پر رائے دی گئی ہے
مزید پڑھ »
ہائی کورٹوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہجوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں، پشاور اور سندھ ہائی کورٹوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھ »
عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظوراگر کمیشن بن بھی گیا تو صرف ذمہ داری ہی فکس کرے گا، جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا فوجداری مقدمات پر اثر نہیں پڑے گا: عدالت
مزید پڑھ »