سیاسی شوروغل میں نہ کسی کو کوئی منطقی بات سوجھتی ہے اور نہ ہی اس کو سنا جاتا ہے۔ پاکستانی زندگی کے ہر پہلو، بالخصوص معاشیات، کو سیاسی پارٹیوں... کالم پڑھئے: تحریر: ڈاکٹر منظوراعجاز DailyJang
سیاسی شوروغل میں نہ کسی کو کوئی منطقی بات سوجھتی ہے اور نہ ہی اس کو سنا جاتا ہے۔ پاکستانی زندگی کے ہر پہلو، بالخصوص معاشیات، کو سیاسی پارٹیوں کے حوالے سے ہی دیکھتے ہیں اور میڈیا میں لکھنے والوں کا بھی یہی رویہ ہے۔سیاسی سطح پر تو اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھنے والا ہے اگرچہ عنوان بتا رہے ہیں کہ موجودہ حکمران ٹولے کا چل چلاؤ کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن ان کی جگہ لینے والوں کا تعین ہونا باقی ہے لیکن بہت ہی بنیادی حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کی زندگی کے اہم ترین شعبے یعنی...
پاکستان کی معیشت کا بلبلا تو 1980کی دہائی سے بنناشروع ہو چکا تھا لیکن اس کی واضح شکل 1999کے بعد مشرف دور میں سامنے آئی۔ مشرف کے پورے دور میں شوکت عزیز کی بنائی ہوئی معاشی پالیسیوں کا بنیادی ہدف اشیاء کی طلب یا صارفین کو نئی چیزوں کے خریدنے کی طرف مائل کرنا تھا۔ اس کا ایک دوسرا بنیادی مقصد بینکاری نظام میں شرح منافع کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا تھا۔
اسی لئے بینظیر بھٹو نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا اور شریف برادران نے نقل و حمل کے انفرا اسٹرکچر کو کافی بہتر بنا دیا۔ ان سب سلسلوں سے ماورا دو طرح کے دوسرے پہلو بھی قابلِ غور ہیں۔ پہلا تو یہ کہ 1980کے بعد سے اشیائے صرف کی تو مانگ بڑھتی گئی لیکن صنعتی پیداوار میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔ ظاہر بات ہے کہ نتیجتاً بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے درآمدات میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کان کی صفائی کے وہ غلط طریقے جو بہرے پن کی بڑی وجہ ہیںانسانی جسم کا ایک اہم عضو کان ہے۔ یہ ہمارے سَر کا وہ حصّہ ہے جس کی مدد سے ہم سنتے ہیں۔ یہ بات تو سبھی جانتے ہیں، مگر کیا یہ بھی جانتے ہیں کہ اس کی صفائی کا غلط طریقہ ہمیں کس طرح سننے کی صلاحیت سے محروم کر سکتا ہے۔ بہرے ہو جانے …
مزید پڑھ »
ایسا پروٹین جو موٹاپے اور کئی بیماریوں کے خلاف مدد کرسکتا ہے - ایکسپریس اردومجوزہ پروٹین استعمال کرتے ہوئے موٹاپے اور ذیابیطس سمیت کئی بیماریوں کے خلاف دوائیں تیار کی جاسکتی ہیں
مزید پڑھ »
شہری کا قتل، عینی شاہد اداکارہ کومل عزیز کھل کر میدان میں آگئیں، وہ کام کردکھایا جو بڑے بڑے کرنے سے کتراتے ہیں، ملزم گرفتارکراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ کومل عزیز نے بوٹ بیسن کراچی میں قتل کی واردات کا آنکھوں دیکھا
مزید پڑھ »
مسلم ماں جو یہودی بچوں کی حمایت میں ڈٹ گئیںلندن میں یہودی بچوں کی حمایت میں کھڑی ہونے والی مسلمان ماں کا، جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی، کہنا ہے کہ وہ بِنا کسی ہچکچاہٹ کے دوبارہ بھی ایسا ہی کریں گی۔
مزید پڑھ »
میرا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ تو۔۔۔ بابراعظم نے اعتراف کرلیااسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ’
مزید پڑھ »
حکومت کو جو کرنا ہے کرے نہ بھاگیں گے اور نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو زرداری - ایکسپریس اردوجب سے عمران خان حکومت میں آیا ہے ’’پیسا دو اور چلے جاؤ ‘‘ کی بات کرتا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
مزید پڑھ »